نئی دہلی:
راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو نے پارٹی کے 25 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ورچوئل طور سے حصہ لیتے ہوئےایودھیا کے بعد متھرا کے اشوز کو اٹھانے کو لے کر ملک کو آگاہ کیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ بنیادی ایشوز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ ٹوٹ سکتے ہیں مگر سر نہیں جھکائیں گے۔
بتادیں کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جو طویل عرصے تک جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے ، وہ تقریباً ساڑھے تین سال بعد اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنان کو خطاب کررہے تھے ۔
اس دوران ان کی غیر موجودگی میں بہار کے اسمبلی انتخابات ہوئے، جو ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کی سربراہی میں لڑے گئے اور ان کی پارٹی نے توقع سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔









