نئی دہلی :(ایجنسی)
لکھیم پور کھیری تشدد معاملے پر ایک لائیو ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا نے نیوز- 24 کے اینکر سندیپ چودھری کو ’بکے ہوئے پترکار‘کہاہے ۔ کانگریس پارٹی کے رہنما سرینواس کے ذریعہ شیئر کی گئی ویڈیو 8 اکتوبر کو ہوئے پرائم ٹائم کا ایک حصہ ہے ۔ یہ بحث لکھیم پور کھیری تشدد کے ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے کے موضوع پر تھی ۔
شو میں جب صحافی سندیپ چودھری نے ملزمین کی گرفتاری پر سوال کیا تو پریم شکلا نے کہا: ’ ٹی ویپر بکاؤ پترکار پو پو کررہے ہیں ۔ کتنے بکاؤ صحافیوں میں آپ شامل ہیں جو ایک منٹ بھی سن نہیں پا رہے ہیں ۔‘
جب ایسی زبان کااستعمال کیا گیا تب اس ڈیبیٹ میں کانگریس ترجمان سپریا سرینیت، ایس پی کے ترجمان انوراگ بھدوریا ، یو پی کے سابق ڈی جے پی وکرم سنگھ، کسان لیڈر درشن پال سنگھ بھی شامل تھے ۔
سندیپ چودھری نے بی جے پی ترجمان کے بکاؤ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’اوقات نہیں ہے خریدنے کی…. دم ہے تو خرید کے دکھاؤ… پریم شکلا ‘‘
اینکر نے مزید کہا کہ دو دن صحافت کی نہیں پھر کبھی شیوسینا اور پھر بی جے پی میں اور مجھے صحافت سکھا رہے ہو۔ آپ کو لگتاہے کہ کچھ بھی بول کر نکل جائیں گے اور سامنے سے کوئی جواب نہیں ملے گا۔
اس دوران اینکر سندیپ مسلسل پریم شکلا سے سوال پوچھتے رہے۔ قانون وانتظام ریاست میں ہے یا نہیں۔ کون قانون کا مذاق اڑا رہاہے ، حالانکہ اینکر کے سوال پر بی جے پی ترجمان نے جواب نہیں دیا۔ وہ لگاتار ٹی وی کے بکے صحافی اور دیگر باتیں بولتے رہے۔ دونوں کے درمیان یہ بحث قریب پانچ منٹ تک چلی ۔