بھارت کے مرکزی خلائی ادارے (اسرو) نے 14 جولائی جمعے کے روز اپنا چندریان 3 راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔ اسے جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں خلائی اڈے سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو تقریبا ًڈھائی بجے لانچ کیا
خلائی گاڑي کامیابی کے ساتھ زمین سے روانہ ہوئی اور اب چاند کی طرف اپنے سفر میں سیارے کے گرد مدار میں ہے۔ نئی دہلی کی اس کوشش کا مقصد چاند پر روؤر اتارنا ہے۔
وکرم نامی مون لینڈر کو مارک 3 ہیوی لفٹ لانچ وہیکل پر نصب کیا گيا اور اسے باہوبلی راکٹ کا نام دیا گیا ہے۔
چار برس قبل بھی بھارت نے اسی طرح کا ایک مشن لانچ کیا تھا، تاہم اس کی یہ پہلی کوشش ناکام رہی تھی۔ اس کے بعد اب اسے پھر سے لانچ کیا جا رہا ہے۔








