نئی دہلی : (ایجنسی)
طالبان کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ملا عبدالسلام ضعیف نے اے بی پی نیوز سے گفتگو میں بھارت کے بارے میں بڑا بیان دیا۔ انہوں نے یقین دلائی کہ ہندوستان کے لوگ افغانستان میں محفوظ رہیں گے۔ ضعیف نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ افغانستان واپس آ کر ترقیاتی منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طالبان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
کیا آپ اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ بھارت کے وہ لوگ جو افغانستان کے لوگوں کی مدد کرتے رہے ہیں واپس افغانستان جا کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایک افغان کی حیثیت سے اور طالبان کے رکن کی حیثیت سے میں عبدالسلام یہ یقین دلاتا ہوں کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ تمام ہندوستانی جو افغانستان میں رہنا چاہتے ہیں یا جو افغانستان میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ تمام ہندوستانی افغانستان میں محفوظ رہیں گے۔ کوئی بھی ان کے خلاف نہیں ہو گا۔
اس سوال پر کہ طالبان سرکار کا افغا نستان میں کیا مستقبل ہوگا، خاص طور سے بھارت اور افغانستان کے رشتے کے بارے میں آپ کیا کہنا ہے ؟ کا جواب دیتےہوئے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے رشتے چاہتے ہیں ،ہم بھارت کے لوگوں کو افغانستان آنے اور ان کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے سفارتی سطح پر جلد از جلد حل کیا جائے گا اور طالبان تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ہندوستان کے لوگوں کایہاں استقبال کرتے ہیں۔ ہندوستانی پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور آزاد ہوں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد دنیا بھر کے ممالک اپنے لوگوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں۔ یہاں تک کہ افغانستان کے لوگ بھی کسی طرح ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ بھارت اپنے لوگوں اور افغانیوں کو وہاں سے نکالنے میں بھی مصروف عمل ہے۔








