ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔میجر جنرل محمد باقری ایران کی اعلیٰ ترین فوجی شخصیت تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی، ایرانی جوہری تنظیم کے سابق سربراہ فردون عباسی اور آزاد یونیورسٹی کے صدر مہدی تہرانچی بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے
خامنہ ای کی دھمکی:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے اسرائیل کی ’قبیح فطرت‘ کا پتا چلتا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ اس حملے سے اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت‘ کاایران کی مسلح افواج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان حملوں کی ’بھاری قیمت‘ چکانا ہو گی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترجمان ابوافضل شیخرچی نے کہا ہے کہ ’مسلح افواج یقینی طور پر اس صہیونی حملے کا جواب دیں گی۔‘
ٹرمپ نے کیا کہا:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی ابھی امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کی ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہو سکتا اور ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔‘