اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا درنگ تشدد کی بنیادی وجہ آسام شناخت کا بحران ہے ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کیا درنگ تشدد کی بنیادی وجہ آسام شناخت کا بحران ہے ؟
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گوہاٹی : (ایجنسی)

آل آسام مائنارٹی اسٹوڈنٹس یونین نے درنگ میں 23 ستمبر کو ہوئے پولیس تشدد کی جانچ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کرانے کے ریاستی سرکار کی تجویز کو خارج کردیاہے ۔ یونین نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جج کو سیاسی سے متاثر ہو سکتے ہے ، اس لیے انکوائری گوہاٹی ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے کرائی جانی چاہئے اور چیف جسٹس کو اس کی نگرانی کریں ۔

ستیہ ہندی ڈاٹ کام کے مطابق جمعرات کو ضلع درنگ کے سپہا جھار میں تجاوزات ہٹانے گئی پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں کی جھڑپ ہوگئی ، جس میں تین لوگ مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ شیخ فرید مقامی پوسٹ آفس سے اپنا آدھار کارڈ لے کر لوٹ رہا تھا اور پولیس فائرنگ میں مارا گیا ۔

ضلع درنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سشانت بسوا سرما نے اس دن کے تشدد اور تین لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری مقامی لوگوں پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیاتھا۔ سوال یہ ہے کہ اگر لوگوں نے پتھر اؤ کیا بھی تھا تو پولیس نے ان کے پیروں کو نشانہ بنانے کے بجائے سینہ پر گولی کیوں ماری؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں صاف نظر آرہا ہے کہ مارے گئے لوگوں کے سینے پر گولی کے نشانے ہیں۔

سپہاجھار میں 23 ستمبر کو کیا ہوا تھا اور کیسےتشدد ہوا،یہ آل آسام مائنارٹی اسٹوڈنٹس یونین رضاء اللہ سرکار کی باتوں سے صاف ہوتا ہے ۔ سرکار نے ’ دی وائر ‘ سے کہاکہ 20 ستمبر کو تجاوزات ہٹاؤ مہم بہت ہی پرامن طریقہ سے نمٹ گئی تھی کیونکہ لوگوں نے خود اپنے گھروں سے سامان وغیرہ نکال لئے اور گھر گرا دئے تھے۔حکومت نے انہیں متبادل جگہ دینے کی بات کہی تھی ۔ اس جگہ پر پینے کے پانی اور ٹوائلٹ کی پریشانی تھی،لیکن ضلع انتظامیہ نے کہا تھا کہ انتظام کیا جائے گا اور معاملہ طے ہو گیا تھا ۔

لیکن 23 ستمبر کو تشدد اس لئے بھڑکا کہ پولیس نے ہی زور زبردستی سے معاملہ کو حل کرنا چاہا۔ اس دن صرف تقریباً 200 لوگوں کو وہاں سے نکالا جانا تھا۔ سرکار نے ’ دی وائر‘ سے کہاکہ پولیس نے 23 ستمبر کی رات کو لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا نوٹس دیا ۔ ان لوگوں نے بچوں کو گھر کے باہر سلایا اور خود اپنے گھر گرانے لگے۔ صبح چھ بجے تک تقریباً 80 فیصد لوگوں نے گھر خالی کردئے تھے، بمشکل 40-50گھر باقی تھے ۔

لیکن کچھ لوگوں نے کہا کہ انہیں متبادل جگہ کے بارے میں بتایا جائے، پھر وہ اپنا گھر خالی کردیں گے۔ آمسو ، کرشک مکتی سنگھرش سمیتی اورسنکھیالگھوسنگرام پریشد نے اس کے خلاف دھال پور میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا تھا۔ متاثرہ لوگوں نے یہ بھی کہاکہ وہ غریب ہیں، نئے گھر کے لیے ٹین شیڈ وغیرہ کے انتظامات نہیں کر سکتے۔ مگر پولیس نے ان کے ساتھ زور زبردستی کی۔

جب پولیس نے ان کی تمام باتوں کو مسترد کرتے ہوئے جے سی بی چلانا شروع کردیا اور لوگوں کے گھر گرانے لگے تو کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ یہیں سے معاملہ بگڑ گیا اور جھڑپ میں بدل گیا۔

آخر اس پورے معاملے کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟

آسام کے مصنف اور دانشور ہیرن گوہائی اس کے لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ 2016 میں دانشوروں، صحافیوں اور سماج کے دوسرے طبقے کے لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے آر ایس ایس و بی جے پی کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔ مگر آر ایس ایس مسلمانوں کو نشانے پر لے رہا ہے اور یہ ان کے خلاف ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کارپوریٹ، زمین مافیا ، حکمراں جماعت پارٹی اور ان سے جڑی دوسری طاقتیں بھی ہیں ۔ ان کی نظر آسام کے اس زرخیز زمین پر ہے ، جس سے وہ اپنے قبضے میں لے کر بیچنا چاہتے ہیں ۔

اس کے ساتھ کئی دوسری باتیں بھی ہیں ۔ مہاجرین کے خلاف بنی تنظیم پرباجن ورودھی منچ یعنی پی وی ایم کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ اور بھی ہے اور اسے صرف ہندو- مسلمان معاملہ سمجھنا غلط ہوگا۔

اس سے اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ 8 ستمبر کو گرو کھوٹی ، سانوا ،گنیش کواری اور باجناپاتھر پنچایتوں کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم دیا ، جس میں 77,420 بیگھہ زمین کو خالی کرا کر اصل باشندوں کے درمیان تقسیم کرنے کی مانگ کی گئی تھی ۔

پی وی ایم کے اپمانیو ہزاریکا نے’دی وائر‘ کو بتایا کہ آسام کے ذیلی قوم پرستی کو باقی ہندوستان کے فرقہ وارانہ زاویے سے دیکھنےسے بات سمجھ میں نہیں آئے گی، اسے یہاں کے نسلی معاملے کے لحاظ سے دیکھنا ہوگا ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آسام کے مقامی مسلمان اس معاملے میں مقامی لوگوں اوراصل باشندوں کے ساتھ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ منگلدوئی کی نچلی عدالت نے تجاوزات ہٹانے کا میمورینڈم کوباد علی نامی مسلمان نے دیا تھا ۔ وہ زور دے کر کہتے ہیں کہ یہ معاملہ آسامی شناخت کا ہے اور اس معاملے میں مقامی باشندہ مسلمان مقامی ہندوؤں کے ساتھ ہیں۔ لیکن یہ سوال تو پھر بھی بچ ہی جاتا ہے لاٹھی لے کر مخالفت کررہے مظاہرین کے سینہ پر گولی مارنا کیسے مناسب ہے اور کس راشٹرواد کا تعارف ہے ؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN