اردو
हिन्दी
فروری 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی ہند نے ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کی ،سرکار کو یہ مشورہ بھی دیا

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
171
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے ملک میں ہونے والی  قومی مردم شماری میں ذات کے اندراج کو شامل کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں نائب امیر نے کہا کہ ہم مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں  آئندہ قومی مردم شماری میں ذات کی بنیاد پراعداد و شمار کو شامل کیا جائے گا۔ پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہندوستان میں ذات پات کا نظام  آج بھی ایک مضبوط سماجی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے جو تعلیم، روزگار اور سیاسی نمائندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری ایک سماجی، قانونی، انتظامی اور اخلاقی ضرورت ہے تاکہ پسماندہ طبقات، دلتوں اور آدیواسیوں کو درپیش تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مردم شماری درست اعداد و شمار فراہم کرے گی تاکہ مختلف طبقات کے  لیے عدل پر مبنی بہتر  فلاحی پالیسیز بنائی جاسکیں اور محروم طبقات کی سماجی و معاشی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ صرف وہی چیز بہتر طور پر نظم و نسق میں آ سکتی ہے جسے ناپنے کا کوئی پیمانہ موجود ہو۔ لہٰذا ذات پر مبنی ڈیٹا، پالیسی سازی اور ہمہ گیر ترقی کے لیے لازمی ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار اور سرکاری ملازمتوں میں کمی کے پس منظر میں محروم طبقات کے لیے ریزرویشن پالیسیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گی۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ماضی میں پارلیمنٹ میں دیے گئے سرکاری بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت شیڈیول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈیول ٹرائب (ایس ٹی) سے آگے ذات کی گنتی کے خلاف تھی۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ آخرکار اس نے اس کی افادیت اور ضرورت کو تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2011 کی سماجی ، اقتصادی  اور  ذات پر مبنی مردم شماری کی ناکامی، جو ناقص منصوبہ بندی اور بے عملی کا شکار تھی، اس بات پر متوجہ کرتی ہے کہ مردم شماری کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط فریم ورک کی اشد ضرورت ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس عمل کو شفاف، مکمل اور سیاسی مفاد پرستی سے پاک ہونا چاہیے تاکہ پسماندہ طبقات کو صحیح معنوں میں بااختیار بنایا جا سکے اور آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 16 کے تحت دیے گئے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔جماعت اسلامی کے نائب امیرنے مزید کہا کہ حکومت کو اس پورے عمل کے لیے ایک واضح اور مقررہ ٹائم لائن جاری کرنی چاہیے۔ مردم شماری کے لیے مناسب بجٹ مختص کیا جانا چاہیے۔ اس مردم شماری کا اصل مقصد سماجی انصاف ہونا چاہیے نہ کہ سیاسی فائدوں کا حصول ۔
انہوں نے کہا کہ  ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ ذات پر مبنی مردم شماری سماجی تفریق کو بڑھاوا دیتی ہے۔ بھارت کی مردم شماری میں مذہب اور زبان کی بنیاد پر شمار کا کام پہلے سے کیا جا رہا ہے اور 1951 سے ایس سی/ایس ٹی کی گنتی بھی ہو رہی ہے۔ اس سے کبھی کوئی سماجی ٹکراؤ  پیدا نہیں ہوا۔ بہار اور تلنگانہ جیسی ریاستوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کی کامیاب مثالیں موجود ہیں۔ ذات پر مبنی مردم شماری ، ملک میں سماجی انصاف کی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہے اور ہم تمام کو مل کر سب کے لیے عدل و انصاف کی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے۔سورس:پریس ریلیز

ٹیگ: Jamaat-e-Islami Hind،supports،caste-based census

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Mamdani Immigration Islam Remark
خبریں

امریکہ تارکین وطن کے معاملہ میں اسلام سے رہنمائی لے: ممدانی کا بیان سرخیوں میں

08 فروری
Rashtriya Sahara Tribute
خبریں

خراج عقیدت: روزنامہ راشٹریہ سہارا: تاریخ بنانے والا خود تاریخ بن گیا

08 فروری
US India Interim Deal
خبریں

امریکہ ـ بھارت عبوری ڈیل فائنل، فریم ورک جاری، ڈیل کے دس ایم نکات

07 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Mamdani Immigration Islam Remark

امریکہ تارکین وطن کے معاملہ میں اسلام سے رہنمائی لے: ممدانی کا بیان سرخیوں میں

Waqf Board Questions

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

Rashtriya Sahara Tribute

خراج عقیدت: روزنامہ راشٹریہ سہارا: تاریخ بنانے والا خود تاریخ بن گیا

Power Decline Political Narrative

اقتدار کا ڈھلتا سورج اور ٹوٹتا ہوا بیانیہ!

Mamdani Immigration Islam Remark

امریکہ تارکین وطن کے معاملہ میں اسلام سے رہنمائی لے: ممدانی کا بیان سرخیوں میں

فروری 8, 2026
Waqf Board Questions

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

فروری 8, 2026
Rashtriya Sahara Tribute

خراج عقیدت: روزنامہ راشٹریہ سہارا: تاریخ بنانے والا خود تاریخ بن گیا

فروری 8, 2026
Power Decline Political Narrative

اقتدار کا ڈھلتا سورج اور ٹوٹتا ہوا بیانیہ!

فروری 7, 2026

حالیہ خبریں

Mamdani Immigration Islam Remark

امریکہ تارکین وطن کے معاملہ میں اسلام سے رہنمائی لے: ممدانی کا بیان سرخیوں میں

فروری 8, 2026
Waqf Board Questions

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

فروری 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN