اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

متنازع فلم ’ادے پور فائلز‘پر پابندی عائد ہو،جمعیتہ کا مطالبہ،مدراس ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
82
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی/ چنئی9 جولائی:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی سے مشاورت پر جمعیۃ علماء تمل ناڈو نے فلم ‘ادے پور فائلز‘ کی مجوزہ ریلیز کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں  عوامی مفاد کی عرضی دائر کی ہے۔ یہ عرضی حاجی حسن احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تمل ناڈوکی جانب سے داخل کی گئی ہے، جس کا سیریل نمبر 105184/2025 ہے۔
عرضی گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ ریاستی حکومت، وزارت اطلاعات و نشریات اور سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) کو ہدایت دے کہ فلم کی ریلیز فی الفور معطل کی جائےاور اس کے مواد کا قانونی دائرہ کار میں دوبارہ جائزہ لے کر ضروری ترمیمات کی جائیں۔
عرضی گزار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم کا مواد نہایت اشتعال انگیزاور نفرت آمیز ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ٹریلر اور میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایک حساس فرقہ وارانہ واقعہ کو سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا ہے اور مسلمانوں کو شدت پسند، بے رحم اور دہشت گردی سے وابستہ کمیونٹی کے طور پر دیکھایا گیا ہے۔
سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ فلم کے ٹریلر میں دارالعلوم دیوبند جیسے معتبر دینی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’سر تن سے جدا‘ کے نعرے کو براہِ راست دیوبند سے جوڑتے ہوئے، ایک ایسے شخص کی تصویر دکھائی گئی ہے جو دارالعلوم کے ذمہ دار سے مشابہ ہےجو کہ محض ایک ادارے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایک علمی اور روحانی مرکز پر سنگین حملہ ہے۔فلم میں سب سے زیادہ قابل اعتراض پہلو یہ ہے کہ بی جے پی کی سابق ترجمان کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں اس گستاخی پر مبنی بیان کو شامل کیا گیا ہے جس پر عالمی سطح پر احتجاج ہوا اور جس کے باعث پارٹی نے اسے برطرف کر دیا۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئینِ ہند اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے، لیکن اس آزادی پر عوامی نظم، اخلاقیات اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے آئینی حدود بھی عائد ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ CBFC نے فلم کی جانچ اور منظوری میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں نبھانے میں غفلت برتی ہے۔حاجی حسن احمد بتایا کہ 4 جولائی 2025 کو ریاستی حکام کو تحریری طور پر نمائندگی دی تھی تاکہ فلم کی ریلیز روکی جائے، تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہم نے اس سلسلے میں  عدالت سے  رجوع کیا ہے اور اس سے فوری عبوری حکم جاری کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ فلم کو سینما گھروں، اوٹی ٹی پلیٹ فارمز یا سوشل میڈیا پر اس وقت تک نشر نہ کیا جائے جب تک کہ اس کا مواد قانونی طور پر دوبارہ جانچ کر درست نہ کردیا جائے(۔سورس:پریس ریلیز)

ٹیگ: banfilm 'Udaipur Files'Jamaat،mahmoid MadaniMadras High CourtpIL

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News
خبریں

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

10 مارچ
Global Economy War Impact News
خبریں

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

10 مارچ
Maulana Abdullah Saleem FIR News
خبریں

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

10 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN