نئی دہلی :
برطانیہ کے مشہور اعزازات میں سے ایک ’دی ڈائنا ایوارڈ-2021‘ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم کیف علی کو نوازا گیا ہے۔ وہ ’بی آرک- سال چہارم‘ کے طالب علم ہیں اور انھیں یہ ایوارڈ کووڈ کے ساتھ بدلتی دنیا میں ان کے غیر معمولی تعاون ’کووڈ-19 اینوویشن اسپیس ایرا‘ کے لیے دیا گیا ہے۔
کیف علی کو ’دی ڈائنا ایوارڈ 2021‘ ملنے کے بعد جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کیف کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یونیورسٹی کو ان (کیف) پر فخر ہے۔ یہ دور جدید کی ضرورت کے مطابق ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ آج کی مقابلہ آرا دنیا میں کسی کو روایت سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔‘‘