(دیوبند سے خاص رپورٹ)
جو جمعیۃ کے نظریہ سے متفق نہیں ان کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جاسکتا۔جمعیۃ کے خازن مولانا قاری شوکت علی نے جمعیۃ کے دوروزہ اجلاس میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ مسلم مجلس مشاورت کے ملک و ملت کے مفاد میں منعقد پروگراموں میں شرکت تو کرے گی، لیکن اس وفاقی تنظیم میں بحیثیت رکن شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی عہدہ لے گی ۔
قاری شوکت علی نے بہت واضح انداز میں کہا کہ نوجوانوں کو یہ بات بہت غور سے سننا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر نےماضی میں مشاورت کے تعلق سے ایک فیصلہ کیا تھا اور ہم نہیں سمجھتے کہ اس موقف میں کسی ترمیم یا تبدیلی کی ضرورت ہے ۔