اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنتر منتر معاملہ:ایکشن کا اثر،ڈی سی پی کی اقلیتی کمیشن میں حاضری، سخت کارروائی کی یقین دہانی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جنتر منتر معاملہ:ایکشن کا اثر،ڈی سی پی کی اقلیتی کمیشن میں حاضری، سخت کارروائی کی یقین دہانی
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

جنتر منتر پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز نعرے بازی معاملے میں قومی اقلیتی کمیشن کے سخت موقف کے تحت نئی دہلی کے ڈی سی پی کو اس سلسلے میں باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا تھا۔ ڈی سی پی دیپک یادو قومی اقلیتی کمیشن میں پیش ہوئے اور پولیس کاروائی کو لے کر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ اسٹیٹ اس رپورٹ میں پولیس کی طرف سے اس معاملے میں چھوٹے لوگوں کو زیر حراست لئے جانے اور قانونی کارروائی کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ حالانکہ کچھ ہی دیر بعد میں دہلی پولیس کی طرف سے آفیشیل بیان جاری کرتے ہوئے 6 لوگوں کی گرفتار کئے جانے کی بات بھی کہی گئی۔

اس پورے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن کے کارگزار وائس چئیرمین عاطف رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے پاس بہت سی شکایت بھی آئی تھی اور کمیشن میں خود بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ڈی سی پی کو طلب کیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈی سی پی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے ایک تفصیلی رپورٹ ہمیں دی ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے اور جو سوالات ان سے پوچھے گئے تھے، اس کے جوابات نہیں دیئے ہیں۔ کمیشن کارروائی سے مطمئن ہے۔ دہلی پولس اس معاملے میں تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔

عاطف رشید نے کہا کہ ملک کے بھائی چارے کو توڑنے والے نعرے لگانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون کے تحت انہیں سخت سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عاطف رشید نے کہا کہ قانون تمام لوگوں کے لیے برابر ہے۔ حکومت اور پولیس کی طرف سے یہ واضح پیغام ہے کسی کو بھی اپنی بات قانون کے دائرے میں رکھنے کا حق ہے، لیکن قانون توڑنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بہتر طریقے سے کام کیا ہے۔ مجھے امید ہے یہ معاملہ آنے والے دنوں میں نظیر کے طور پر پیش ہوگا۔ غور طلب ہے کہ نفرت بھرے نعرے بازی معاملے میں میں قومی اقلیتی کمیشن نے کل ہی نوٹس جاری کیا تھا۔

کمیشن کے وائس چئیرمین عاطف رشید کی جانب سے معاملے کو سوموٹو ‏انداز میں لے کر کارروائی کی گئی ہے۔ نوٹس میں ڈی سی پی نئی دہلی کو 10 اگست دوپہر 12 بجے کمیشن کے دفتر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ جنتر منتر پر اشتعال انگیز نعروں اور نفرت بازی کے معاملے میں کیا کارروائی کی گئی اور کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اس کے واقعات سے بچنے کے لئے دہلی پولیس کس طرح کے اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا قدم اٹھائے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس معاملے میں دہلی پولیس نے پہلے ہی ایف آئی آر درج کی ہے۔

فی الحال اس معاملے میں زیرحراست لئے گئے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے بھی شامل ہیں، جن کے ذریعہ سے بھارت چھوڑو تحریک کی برسی کے موقع پر بھارت جوڑوں تحریک کا جنتر منتر پر آغاز کرنے کا دعوی کیا گیا اور پروگرام کیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرہ بازی کا ویڈیو وائرل ہوا۔ اس طرح کے کئی ویڈیو وائرل ہوئے اور یہ الزام لگایا گیا کہ بھارت چھوڑو تحریک کے پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگائے۔ وکیل اشونی اپادھیائے نے اس سلسلے میں دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر اس معاملے سے اپنا تعلق نہ ہونے اور خاطی افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اشونی اپادھیائے کا کہنا تھا کہ ان کا پروگرام سوا بارہ بجے ہی اختتام پذیر ہوگیا تھا۔ اس کے بعد نعرے بازی کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کی سچائی سے متعلق تحقیقات کی جانی چاہئے اور جو لوگ بھی قصوروار ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN