ممبئی : (ایجنسی)
معروف اداکارہ کنگنا راناوت کو اس وقت جھٹکا لگا جب بامبے ہائی کورٹ نے ہتک عزت کے اس مقدمہ کو منسوخ کرنے کی عرضی خارج کر دی جو مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف درج کرایا ہے۔ خیال رہے کہ جاوید اختر نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کا نام اس معاملہ میں گھسیٹ لینے پر کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔