کابل:
افغانستان میں مسلسل بگڑتے حالات کے درمیان بھارت نے وہاں پھنسے ملک کے لوگوں کو نکالنے کا کام تیز کردیا ہے ۔ بھارتیہ فضائیہ کا C-17طیارہ منگل کی صبح کابل ایئرپورٹ سے اڑا اور گجرات کے جام نگر پہنچ گیا ہے ۔
بھارت نے کابل کے اپنے سفارت خانہ کو خالی کردیا ہے ۔ اس طیارہ میں سفارت خانہ میں کام کرنے والے لوگ بھی بھارت آئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کرکہاہے کہ افغانستان میں پیدا ہوئے حالات کے مدنظر کابل سے اپنے سفیر اور بھارتیہ اسٹاف کو فوراً واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔











