جے پور :(ایجنسی)
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ابھی کچھ دیر پہلے، دونوں نے اگنی کو ساکشی مان کر 7 پھیرے لئے۔ وکی کوشل اور کٹرینہ کیف نے راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں انتہائی شاہانہ انداز میں شادی کی۔ ان کی شادی کی خبریں کچھ عرصے سے سرخیوں میں تھیں لیکن دونوں نے ابھی تک اسے آفیشل نہیں کیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کٹرینہ کیف اور وکی کی شادی کی اس تقریب کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا اور اسی لیے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں آنے والے مہمانوں کے لیے بھی سرپرائز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ یہ نوٹس ایسا کوئی نوٹس نہیں تھا بلکہ ایونٹ کمپنی کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے اور موبائل فون سے کسی بھی قسم کی تصویر کشی کو سوشل میڈیا یا کسی اور طریقے سے پبلک نہ کرنے پر جاری کیا گیا تھا۔
وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کے ساتھ فینس کو جس دن کا انتظار تھا آخرکار وہ دن آگیا۔ 9 دسمبر وہ تاریخ ہے جس دن وکی اور کیٹرینہ شادی کے بندھن میں بندھن گئے ہیں۔ شادی شاہی انداز میں راجستھان میں ہوئی ہے۔ اپنے اپنے فیملی اور دوستوں کی موجودگی میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی کے ہم سفر بن گئے ۔ شادی سے پہلے کی تمام رسمیں پوری ہوچکی تھیں، اب آج دونوں ہندو ریتی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے ہیں۔