ممبئی : (ایجنسی)
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ کوئی دوست یا رشتہ دار کسی گاڑی کے سامنے آجائے تو اسے بچانے کی کوشش کروں گا، لیکن اگر میرے بچے گاڑی کے سامنے آجائے تو اس گاڑی کے سامنے کھڑا ہو کر اسے روکیں گے ۔ ڈرتا ہوں کہ میری شہرت اور نام کا خمیازہ بچوں کو نہ بھگتنا پڑے ۔
دریں اثناء ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک ٹیم جمعرات کو شاہ رخ خان کے گھر’ ‘منت‘ بھیپہنچی۔ خبر رساں ادارہ (اے این آئی) کے مطابق این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ این سی بی کی ٹیم شاہ رخ خان کے گھر آرین خان سے متعلق کچھ دستاویزات لینے گئی تھی ، وہاں کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔
بتادیں کہ اداکار شاہ رخ خان نے جمعرات کو ممبئی کروز ڈرگس کیس میں آرتھر روڈ جیل میں بند بیٹے آرین خان سے ملاقات کی۔ شاہ رخ نے جیل کے اندر تقریباً 20 منٹ گزارے اور پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شاہ رخ خود بیٹے کی حالت جاننے جیل پہنچے ہیں۔ آرین خان کی ضمانت کی درخواست بدھ کو سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہ رخ خان جیل کے اندر آئے تو ان کا داخلہ اسی طرح کیا گیا جیسے پریوار کے باقی افراد جو قیدیوں سے ملنے آئے تھے۔ کسی بھی عام ملزم کے رشتہ دار کی طرح شاہ رخ بھی ملزم سے ملے اور کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا۔ وہ ایک عام شہری کی حیثیت سے آئے اور اپنے بیٹے سے مل کر چلے گئے۔