نئی دہلی:(ایجنسی)
وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے سیزن کے شروع ہونے سے قبل ہندوستانی مداحوں کو دو جھٹکے دیئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں کوہلی نے ہندوستانی ٹی-20 عالمی کپ کے بعدٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے آئی پی ایل 2021 کے بعد رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ وراٹ کوہلی 2016 سے ہی ٹسٹ، ونڈے، ٹی-20 میں ہندوستان اور آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی کپتانی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی ٹیم کو ابھی تک ایک بھی آئی سی سی خطاب نہیں دلا پائے، جبکہ آر سی بی کو ایک بار بھی چمپئن نہیں بنا سکے، حالانکہ بطور کپتان وراٹ کوہلی نے ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں زبردست بلے بازی کی ہے، لیکن ٹی-20 کرکٹ میں ان کی کارکردگی خراب ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ وراٹ کوہلی گزشتہ دو سالوں سے بڑی اننگ کھیلنے کو ترس رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچری لگاچکے وراٹ کوہلی نومبر 2019 کے بعد سے ہی سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ بلے بازی پر ہی توجہ مرکوز کرنے کے لئے وراٹ کوہلی نے ٹی-20 فارمیٹ میں کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وراٹ کوہلی 33 سال کے ہوجائیں گے اور ان کے فٹنس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ ابھی 5-4 سال آسانی سے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ کرکٹ میں کئی بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ اپنے لمبے کیریئر کو لمبا کھینچنے کے لئے بلے باز کسی ایک فارمیٹ کو کھیلنا چھوڑ دیتے ہیں۔ سچن تندولکر، راہل دراوڑ، وی وی ایس لکشمن، انل کمبلے جیسے عظیم کھلاڑی اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں صرف ٹسٹ کرکٹ ہی کھیلتے تھے۔ وراٹ کوہلی بھی کسی ایک فارمیٹ کو چھوڑ سکتے ہیں۔
دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد وراٹ کوہلی کے اس فارمیٹ میں کم ہی کھیلنے کی امید ہے۔ ہندوستانی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے بعد شروع ہو رہے گھریلو سیزن میں 14 ٹی-20، 4 ٹسٹ اور تین ونڈے میچ کھیلنے والی ہے۔ آئندہ سال بھی ٹی-20 عالمی کپ ہونا ہے تو ایسے میں سبھی ٹی-20 ٹیمیں میچ ہی زیادہ کھیل رہی ہیں۔ وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں تو ضرور کھیلیں گے، لیکن انٹرنیشنل میچوں سے ہٹ سکتے ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے کئی بار بریک بھی لیا ہے، جس میں روہت شرما (19 میچ) نے کپتانی کی ہے۔
وراٹ کوہلی پہلے بھی ٹیم انڈیا کے مصروف شیڈول اور ورک لوڈ منیجمنٹ پر سوال اٹھا چکے ہیں۔ ان دنوں میدان پر اترنے سے پہلے کھلاڑیوں کو بایو ببل میں رہنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کا اثر بھی کھلاڑیوں کے ذہنی صحت پر اثر ڈال رہا ہے۔ اب وراٹ کوہلی کے پاس موقع ہے کہ وہ خود ٹی-20 انٹرنیشنل سے الگ ہوکر اپنا ورک لوڈ کم کرسکتے ہیں۔
وراٹ کوہلی ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹی-20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ وراٹ کوہلی نے بطور کپتان اور کھلاڑی 45-45 میچ کھیلے ہیں۔ بطور کھلاڑی انہوں نے 45 میچوں میں 52.65 کی اوسط سے 1657 رن بنائے ہیں اور 16 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ وہیں کپتانی سنبھالنے کے بعد اس کھلاڑی نے 12 نصف سنچری کی بدولت 1502 رن بنائے ہیں۔ اس دوران کا اوسط گر کر 48.45 کا ہوگیا ہے۔