اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور کھیری تشدد: جینے مرنے کے سوالوں پر نہیں تو کب کی جانی چاہیے سیاست

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات, مضامین
A A
0
لکھیم پور کھیری تشدد: جینے مرنے کے سوالوں پر نہیں تو کب کی جانی چاہیے سیاست
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: کرشن پرتاپ سنگھ

لکھیم پور کھیری کےتکو نیہ میں گزشتہ تین اکتوبر کو جو کچھ ہوا، اس کو لےکر بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالف پارٹیوں کے فعال ہونے کے بعد کئی حلقوں میں یہ سوال باربار اور کچھ زیادہ ہی زور دےکر پوچھا جانے لگا ہے کہ وہ اس مسئلے پر اتنی سیاست کیوں کر رہے ہیں؟پوچھنے والےحضرات کو اتنا بھی یاد نہیں رہ گیا ہے کہ ابھی کل تک وہ انہیں پارٹیوں کو مردہ بتاکر الزام لگا رہے تھے کہ وہ ٹھیک سے اپوزیشن کا رول نہیں نبھا پا رہے۔ کئی دوسرے تو اس نتیجے تک بھی جا پہنچے ہیں کہ ان پارٹیوں کی اس سیاست کا واحد مقصد وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بدنام کرنا ہے۔ اپنے اس نتیجے پر زور دیتے ہوئے وہ کچھ ایسا جتا رہے ہیں، جیسے ان پارٹیوں کا وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ کو بدنام کرنا سیاست کرنے سے بھی بڑا جرم ہو!

گزشتہ بدھ کو کانگریس رہنما راہل گاندھی لکھیم پور کھیری جا رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے بھی پوچھا کہ اس معاملے پر سیاست کیوں کی جا رہی ہے؟راہل نے اس کا جواب دیتے ہوئے کم از کم دو قابل غور باتیں کہیں۔ پہلی:سیاست جمہوریت میں نہیں تو اور کس طرز حکومت میں کی جائےگی؟ اور دوسری:ایسے سوال پوچھنے والے صحافیوں کو خود بھی آئینہ دیکھنا اور سمجھنا چاہیے کہ سیاست کرنے کا جرم آمریت میں ممنوع ہوتا ہے،جمہوریت میں نہیں اور کسی ظلم کے شکار لوگوں پر دباؤ بنانا سیاست کرنا ہے تو صحافیوں کو بھی اسے برتنا چاہیے، کیونکہ یہ ان کے فرض کا حصہ ہے۔

بات کو آگے بڑھائیں تو یہ اس ملک میں جمہوریت اور سیاست دونوں کی مشترک پریشانی ہے کہ شعورکی بیداری کے سارے دعووں کے باوجود عوام میں ان کی واضح سمجھ کا فقدان ختم ہونے کو نہیں آ رہا۔ اس کی وجہ سے ہماری عوام کا بڑا حصہ ابھی بھی اپنے غلامی کے زیادہ نزدیک ہے، شہری کے کم۔چونکہ سات دہائی پہلے ہم نے اپنا جمہوری نظام سابقہ راج شاہی نظام کو ہراکر نہیں بلکہ اس سے سمجھوتہ کرکے پایا تھا، ابھی بھی کئی معنوں میں جمہوریت کے لبادے میں راج شاہی جیسے ہی ظلم برداشت کرنے کوملعون ہیں اور ہمارے منتخب نمائندوں میں سے کئی‘منتخب مہاراجاؤں’جیسےسلوک کے عادی ہیں، اس لیے وہ لکیراکثر دھندلی ہوتی رہتی ہے، جس کے اس پار آکر عوام شہری میں بدل جاتے ہیں اور دوسری جانب جاتے ہی شہری عوام میں۔

یہاں ‘عوام’ اور ‘شہری’ کے بیچ کے بنیادی فرق کو گانٹھ باندھ لینا ضروری ہے۔ عوام ہمیشہ اپنے سارے سنسار کو، یہاں تک کہ سپنوں کو بھی، اپنے راجہ کی آنکھ سے دیکھنے اور راجاکے حکم کو ماننے کو ملعون ہوتی ہے، جبکہ شہری حکومت کے مزاج اور خواہشات کے کی تعمیر میں شریک ہوا کرتے ہیں۔جی ہاں، سیاست میں بھی اور تب سیاست جرم نہیں ان کا حق بن جاتی ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو بدنام کرنے تو کیا انہیں بےدخل کرنے کی کوشش بھی تب جرم نہیں، بشرطیکہ وہ پرتشددنہ ہوں۔اگر ہم اپنے جمہوری شعور کو وقت کے ساتھ فروغ دے پائے ہوتے اور ہمارے نمائندوں کی وجہ سے اس کاعوام مخالف روپ پہلے کی ہی طرح ستاتا نہیں رہتا، تو سمجھنے میں پریشانی نہیں ہوتی کہ سیاست کے جس ماڈل کی مخالفت سےملک کا ملک مکمل قدیم ادب بھرا پڑا ہے، وہ کچھ اور ہوا کرتی تھی۔

بلاشبہ اتناپراگندہ کہ اس کے لیے‘ویشیا’ جیسی اصطلاح کااستعمال کیاجاتا تھا۔ اسے برتنے والے راجہ کو تو دس ہزار جانوروں کو ذبح کر چکے قصائی سے بھی زیادہ ظالم بتایا جاتا تھا!یہاں تک کہ بھگوانوں کے زیادہ تر اوتار ظالم بادشاہوں کو قتل کرنے کے مقصد سے ہی ہوئے بتائے گئے ہیں اور ایسی کتھائیں باربار دہرائی گئی ہیں کہ راجاؤں کے ظلم سے تنگ ہوکر زمین نے برہما کے پاس جاکر نجات دلانے کی دعا کی تو بے چین ہوکر برہما نےیقین دلایا کہ جلدی ہی بھگوان اوتار لےکر اس کی تمنا پوری کر دیں گے!المیہ یہ کہ اس ادب سے پیدا ہوئی سیاست کے راج شاہی تصور، جو ہمیشہ ظالم حکمرانوں کاراستہ ہموار کرتی رہی ہے، اتنی دہائی میں جمہوریت کی ہوا میں سانس لینے کے باوجود ہمارے دل و دماغ میں ایسے موجودہے کہ نکلنے کو نہیں آ رہا! اسی لیے لکھیم پور کھیری جیسے معاملوں میں منھ کھولنے اور سرکاروں سے سوال پوچھنے والوں پر سیاست کرنے کے الزام لگائے جانے لگتے ہیں تو پلٹ کر پوچھتے نہیں کہ آخر سیاست ہماری زندگی سے جڑے سوالوں پر نہیں تو اور کب کی جائےگی؟

عدم گونڈوی کےلفظوں میں وہ کب تک مائیک اور مالا کی مترادف بنی رہےگی؟ سوچتے بھی نہیں کہ کیا آج بھی، جب ہم راجاؤں کے اقتدارکوآخری سلام پیش کرکے ریاست کو اپنی اجتماعی ملکیت اور مجموعی طاقت کی علامت بنانے کے سفر پر چل پڑے ہیں اور جاننے لگے ہیں کہ نفرت ویشیا سے نہیں بلکہ اس کوویشیا بنانے والےنظام سے ہونا چاہیے، کیا تب بھی سیاست ہمارے نزدیک اتنی ہی ‘قابل مذمت’ یا ‘اچھوت ‘ ہونی چاہیے؟تب بھلا یہی کیسے پوچھیں کہ کہیں ان لوگوں نے اسے جان بوجھ کر تو قابل مذمت نہیں بنائے رکھا، جو وقت کے پہیے کو الٹا گھما کر ہمیں پھر سے راجاؤں و رانیوں کے زمانےمیں لےجانا یاجمہوری آقاؤں کو ان کے جیسا ہی شاطر بنانا چاہتے ہیں؟ تاکہ ہم سیاست سے نفرت کے زمانے میں ہی جیتے رہیں اور وہ اس کے مزے لوٹتے رہیں!

دراصل آج ہمیں یہ سمجھنے کی بہت ضرورت ہے کہ چونکہ ابھی بھی ملک کی سیاست ریاست کے غیراخلاقی سلوک ،رویے اور کارناموں کا مترادف نہیں بن پائی ہے اسی لیے اس کے مزے لوٹنے والے ملک پر کسی بھی وقت ظلم کرتے یا سوتے پکڑے جاتے ہیں تو بے شرم ہوکر کہنے لگتے ہیں کہ اس وقت سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ انہیں اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کا محض یہی راستہ دکھتا ہے!لیکن سوال ہے کہ کسی ظلم کو سیاست نے ہی پروان چڑھایا ہویامدعو کیا ہو تو اس کٹہرےمیں کھڑاکرنے کا اس کے علاوہ اور کون سا طریقہ ہے کہ متبادل سیاست کی معرفت اس پر سوال کیا جائے؟ ایسی سیاست نہ کی جائے تو کیااقتدار کی مجرمانہ غفلت کوعوام کی کمزور یاداشت کے راستے باربار نئے مظالم کی تمہیدہی لکھتے رہنے دیا جائے؟ جو لوگ خود سیاست جاری رکھ کر دوسروں سے سیاست نہ کرنے کو کہہ رہے ہیں، ان کے منصوبوں کو تب کیسے ناکام کیا جائے؟

یوں اس سلسلے میں پوچھا جانے والا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ غصے ، تکلیف ، خواہشات و ارمانوں سے وابستہ سیاست کو کسی بھی وقت فعال ہونے میں کوئی رکاوٹ کیوں ہونی چاہیے؟ سو بھی، اس لیے کہ عام دنوں میں رہنما خود غرضانہ عزائم و الزام تراشیوں میں مصروف رہتے ہیں، انہوں نے سیاست کو ایسابدصورت بنادیا ہے کہ کئی لوگوں کی نگاہ میں وہی سب سے بڑی آفت بن گئی ہے؟جواب یہ سمجھنے میں ہے کہ جو لوگ اپوزیشن پر سیاست کرنے کی تہمت لگا رہے ہیں، وہ بھی ایک خاص طرح کی،ناپسندیدہ سوالوں سے بچنے کی،سیاست ہی کر رہے ہیں۔ جب وہ کسی بھی طرح کے ناپسندیدہ سوالوں کو ٹالنے کی حالت میں نہیں ہوتےتو چاہتے ہیں کہ وہ پوچھے ہی نہ جائیں!ان کابس چلے تو وہ ملک کو ایک کلینڈر تھما کر آرڈر جاری کر دیں کہ آگے سے ساری سیاست اسی کے مطابق ہوگی ‘پربھو کے گن گائیں گے’ کی طرز پر!

(بشکریہ: دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN