اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پورکھیری بنے گا جنگ کانیا میدان ! کسانوں کے جتھے کے ساتھ راکیش ٹکیت روانہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
لکھیم پورکھیری بنے گا جنگ کانیا میدان ! کسانوں کے جتھے کے ساتھ راکیش ٹکیت روانہ
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھیم پور کھیری: (ایجنسی)

لکھیم پور کھیری میں بی جے پی لیڈروں کے ساتھ تصادم کے بعد شروع ہونے والا ہنگامہ جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ لکھیم پور کھیری ایک نیا میدان جنگ بننے جا رہا ہے۔ راکیش ٹکیت بھی کسانوں کی ایک جتھہ کے ساتھ دہلی بارڈر سے لکھیم پور کھیری کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں پر حملہ کیا گیا۔ ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین نے اپنے آفیشیلٹوئٹر ہینڈل سے راکیش ٹکیت کی روانگی کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ہی بھارتیہ کسان یونین نے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کی کار سے تین کسانوں کی موت ہو گئی ہے۔ کسان لیڈر تجیندر سنگھ ورک زخمی ہیں،حالانکہ ابھی تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

लखीमपुर खीरी में आंदोलन कर रहे किसानों को गृह राज्य मंत्री टेनी के बेटे ने गाड़ी से रौंदा 3 किसानों की मौत तेजेंद्र सिंह विर्क के भी घायल होने की सूचना है
राकेश टिकैत जी गाजीपुर से निकल रहे है#lakhimpur @AHindinews @PTI_News @AmarUjalaNews @Kisanektamorcha @RakeshTikaitBKU

— Bhartiya kisan Union (@OfficialBKU) October 3, 2021

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت سیکڑوں حامیوں کے ساتھ اتوار کی شام 5.15 بجے غازی پور بارڈر سے کھیری کے لیے نکل گئے ہیں۔ سنیکت کسان مورچہ نے ملک بھر کے کسانوں سے الٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔

کھیری کے لیے روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے بات چیت میں راکیش ٹکیت نے کہاکہ وہاں کسان واپس لوٹ رہے تھے ۔ ان پر گاڑیوں سے حملہ کیاگیا۔ فائرنگ کی گئی۔ اس میں کئی کسانوں کی موت کی خبر ہے ۔ ہم یہاں سے لکھیم پور کھیری کے لیے نکل رہے ہیں ۔ رات 12-1بجے تک ہم کھیری پہنچ سکتے ہیں ۔ وہاں متاثرین کسانوں کے درمیان جائیں گے اور ان کی بات کو سب کے سامنے رکھیں گے ۔

اس سے پہلے راکیش ٹکیت اتوار کی سہ پہر حیدرآباد میں ایک پروگرام کرنے کے بعد غازی پور بارڈر پہنچے۔ اس دوران انہیں کھیری میں پرتشدد احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس نے فوراً ایک ہنگامی اجلاس بلایاہے ۔ اپنے خیمے میں راکیش ٹکیت نے سینئر کسان رہنماؤں یودھویر سنگھ ، راج ویر سنگھ جادون وغیرہ سے بات چیت کی۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ راکیش ٹکیت فوری طور پر کھیری کے کسانوں کی حمایت میں وہاں کا سفر کریں گے۔کسانوں سے کہا گیا کہ وہ غازی پور بارڈر پر پہنچ جائیں۔ جب غازی پور بارڈر پر ماحول گرم ہوا تو کئی تھانوں کی پولیس بھی پہنچ گئی۔ بھارتیہ کسان یونین کے ایک سینئر لیڈر گڈو پردھان نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی موت کے بعد ملک بھر کے کسانوں میں غصہ ہے۔ جلد ہی ایک بڑی تحریک کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

غازی پور بارڈر سے کسان کے ترجمان جگتار سنگھ باجوہ نے بتایا کہ وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو روند ڈالا۔ اس میں کچھ کسان شہید ہوئے ہیں۔ یہ ہندوستان کی تاریخ میں اس آمرانہ حکومت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ جمہوری طریقے سے کسی کو احتجاج کرنے کا حق بھی اس حکومت میں نہیں ہے۔ تمام کسان اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہیں۔ صبر وتحمل بنائے رکھیں ۔ ایس کے ایم کی جو کال آئے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN