اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

زمین گھوٹالہ بے نقاب کیا،سنجے سنگھ کے گھر پرحملہ ہوگیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
زمین گھوٹالہ بے نقاب کیا،سنجے سنگھ کے گھر پرحملہ ہوگیا

(فائل فوٹو)

75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
عام آدمی پارٹی ’آپ‘ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ دہلی میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا ہے۔ منگل (15 جون ، 2021) کو انہوں نے ٹویٹ کرکے ویڈیو پیغام کے ذریعہ اس بارے میں معلومات دیں۔

آن لائن ہندی پورٹل ’جن ستہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق سنجے سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:’’ہمارے گھر پر حملہ ہواہے۔ چاہے میرا قتل کردو، مگر کان کھول کر سن لو بھاجپائیوں پربھو شری رام کے نام پر بننے والی مندر میں چندہ چوری نہیں کرنے دوںگا‘‘ اس درمیان انہوں نے ہندی نیوز چینل اے بی پی نیوز کو بتایاکہ ’ میرا گھر نارتھ ایونیو میں ہے۔ صدر ہاؤس سے محض 100 میٹر دو ری پر، یہاں حملہ اس لئے ہوا،کیونکہ میں نے رام مندر میں چندہ چوری سے جڑا مدعا اٹھایا۔ میں یہ چوری نہیں ہونے دوںگا۔ مجھ پر حملہ ہو یا کچھ اور… مگر میں ڈرنے والا نہیں۔ میں چندہ چوروں کو جیل بھیجوا کر دم لوں گا۔‘

मेरे घर पर हमला हुआ है और चाहे मेरी हत्या कर दो, मगर कान खोलकर सुन लो भाजपाइयों प्रभु श्री राम के नाम पर बनने वाले मंदिर में चंदा चोरी नही करने दूँगा। @SanjayAzadSln pic.twitter.com/HkLZUNGktU

— Ajit tyagi (@_AjitTyagi) June 15, 2021

سنگھ نے مزید دعویٰ کیا کہ حملہ آور رام مندر اسکینڈل کو لے کر ناراض تھے۔ وہ گھر کے باہر نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ میں نے پہلے بھی ملیں دھمکیوں کو لے کر شکایتیں کی تھیں… مگر ان پر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔مجھے دھمکی دی گئی تھی کہ مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا دیا جائے گا۔ چونکہ دہلی میں پولیس مرکز کے ماتحت ہے اس لئے دیکھ لیجئے کیا ہو رہا ہے، اگر سرکار کارروائی نہیں کرے گی تو میں ان چندہ چوروں کو جیل بھیجوا کر رہوں گا۔

سنجے سنگھ نے مزید کہاکہ ’ 48 گھنٹے (چندہ چوری سے جڑا مدعا اٹھایا)ہو گئے ، مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس کے برعکس میرے گھر پر حملہ کردیا گیا۔ میری جانب سے شکایت کی جاچکی ہے ۔ پولیس والے کچھ لوگوں کو پکڑ کر لے گئی ہے، مگر کارروائی کی توقع نہیں ہے۔‘

وہیں نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا ، سنگھ کی رہائش گاہ پر لگی نیم پلیٹ پر سیاہی لگانے کی کوشش کی گئی ۔ دو لوگ اس معاملے میں حراست میں لے گئے ہیں ۔حالانکہ کسی کو بھی چوٹ نہیں آئی ہے۔ فی الحال جانچ کی جارہی ہے ۔

An attempt was made to deface the nameplate at the residence of Aam Aadmi Party (AAP) MP Sanjay Singh. Two persons have been detained in this regard. No physical injury has been caused to anyone. Further investigation is on: DCP New Delhi, Deepak Yadav

(File photo) pic.twitter.com/gdMdrfwJNV

— ANI (@ANI) June 15, 2021

کیا ہے پورا معاملہ ؟

بتادیں کہ’ آپ‘ کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ اور پارٹی کے قومی ترجمان نے اتوار کے روز ایودھیا میں تعمیر ہونے والے شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ میں بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے تھے ، اس کی جانچ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کرانے کی مانگ کی گئی تھی ۔
وہیں سماج وادی پارٹیکے سرکار میں کابینہ وزیر رہے اور ایودھیا کے سابق ایم ایل اے پون پانڈے نے بھی ایودھیا میں چمپت رائے پر بدعنوانی کے ایسے ہی الزام لگائے اور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی مانگ کی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN