مشرق وسطیٰ میں اس وقت کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ میڈیا رہورٹس کے مطابق لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد پر حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایران کے حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے گزشتہ 12 گھنٹوں میں بیروت پر چھٹی مرتبہ حملہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیل نے زمینی حملے کے لیے مزید فوجیوں کو لبنان کا سفر کرنے کا حکم دیا ہے۔ درجنوں دیہات خالی کرانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
انتباہ کے باوجود ایران نے منگل کی رات اسرائیل پر 181 میزائل داغے۔ اس حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ لیکن اس دوران لبنان نے بدھ کی صبح شمالی اسرائیل پر تقریباً 100 راکٹ فائر کیے۔ ابھی تک اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
دریں اثنا گزشتہ شب ہونے والے ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا۔اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے دوران جان بچانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے متعدد ارکان کو کئی گھنٹوں تک زیرِ زمین چھپنے کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں رہنا پڑا۔اسرائیلی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم اور کابینہ کے متعدد ارکان کو کم از کم 4 گھنٹے تک چھپ کر رہنا پڑا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع اس دوران ایک الگ سے بنائی گئی پناہ گاہ میں رہے جو کہ زیرِ زمین قائم ایک سرنگ تھی۔