ممبئی:اس بار مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اور کانگریس کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے ان مشکل انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔
آر ایس ایس نے اپنی 36 منسلک تنظیموں کے ساتھ مل کر بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے اور اس لیے وہ مسلسل لوگوں کے درمیان اہم مسائل کو اٹھا رہی ہےچھوٹے گروپ لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں آر ایس ایس نے اپنی منسلک تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنے چھوٹے گروپوں کو میدان میں اتارا ہے۔ سنگھ سے وابستہ تنظیموں جیسے وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، مزدور سنگھ، کسان سنگھ، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد، راشٹرا سیویکا سمیتی، درگا شکتی کے کارکن جاگرن منچ کے بینر تلے گھر گھر جا کر مہم چلا رہے ہیں۔ یہ تنظیمیں لینڈ جہاد، لو جہاد، تبدیلی مذہب، پتھراؤ، فسادات، بدعنوانی، خواتین پر ظلم جیسے مسائل پر لوگوں کو آگاہ کر رہی ہیں اور لوگوں سے سو فیصد ووٹ دینے کی اپیل کر رہی ہیں تاکہ لینڈ جہاد، لو جہاد جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ ۔ حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، آر ایس ایس نے لوگوں سے کہا ہے کہ ‘اگر آپ بٹیں گے تو کٹیں گے’ کے منتر کو یاد کرتے ہوئے ووٹ دیں۔
••” بٹیں گے تو کٹیں گے” کا منتر
لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے علاقے کے لحاظ سے 10 سے 15 کارکنوں کا گروپ روزانہ صبح و شام ایک جگہ جمع ہوتا ہے۔ یہ گروپ انتخابی جلسوں کو 2 سے 3 حصوں میں کام کرتا ہے۔ لوک جاگرن منچ کے تحت ان دنوں تقریباً 150 سے 175 گروپ کام کر رہے ہیں۔ اس طرح پورے مہاراشٹر میں چھوٹے گروپوں میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا میں مہاراشٹر میں بی جے پی اور مہایوتی کی کراری شکست ہوئی تھی، جس کے بعد سنگھ نے لوک جاگرن منچ کے تحت ایک بڑی ذمہ داری لی ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ آر ایس ایس کی اس حکمت عملی سے بی جے پی اور مہاوتی کو انتخابات میں کافی فائدہ مل سکتا ہے۔