منی پور میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برین سنگھ کے استعفیٰ کے بعد اب ریاست میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ میتی اور کوکی کمیونٹیز کے درمیان تشدد کی وجہ سے منی پور میں امن و امان کی صورتحال بدستور نازک ہے۔ گزشتہ اتوار کو بیرن سنگھ نے گورنر اجے کمار بھلا سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد سے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کی منظوری کے لیے بی جے پی رہنماؤں کی میٹنگوں کا دور شروع ہو گیا تھا۔ منی پور کے انچارج سمبیت پاترا بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ تاہم اب ریاست میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔واصح رہے ان دنوں وزیر اعظم مودی امریکہ کے دورے پر ہیں اور بعض سیاسی و صحافتی حلقے اس معاملہ جوڑ کر دیکھ رہے ہیں