اردو
हिन्दी
جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس، اوقاف اور دیگر امور پر کئی اہم فیصلے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسجد الجمیل کی شہادت مقامی حکام کی کھلی لاقانونیت: مولانا رحمانی

(فائل فوٹو)

74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا، بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے صدارت فرمائی، اور کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک کے بعد مرحومین ارکان کی تجویز تعزیت پیش کی ۔

اس کے بعد آپ نے گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں خاص طور پر اصلاح معاشرہ کمیٹی، دارالقضا کمیٹی، سوشل میڈیا ڈیسک اور لیگل کمیٹی کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کا جائزہ اپنی رپوٹ میں پیش کیا جس پر تمام حاضرین نے اعتماد کا اظہار کیا، اس میٹنگ میں اترپردیش انتظامیہ کی طرف سے مسجد غریب نواز ضلع بارہ بنکی کے انہدام کی سخت مذمت کی گئی اور بورڈ کے وکلاء اس سلسلہ میں جو قانونی جدوجہد کر رہے ہیں، اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، بعض حلقوں کی طرف سے موجودہ قانون وقف کو ختم کر دینے کی جو بات کہی جا رہی ہے اور سیاسی وعدالتی سطح پر اس کی کوشش ہورہی ہے، اجلاس نے اس کی سخت مذمت کی اور فیصلہ کیا کہ پُر امن طریقہ پر ایسی کوششوں کو ناکام کیا جائے، یہ بات بھی محسوس کی گئی کہ اوقافی جائیدادوں کے سلسلہ میں خود مسلمانوں کی جانب سے بھی بڑی زیادتیاں ہوئی ہیں اور قیمتی اوقاف ضائع ہو رہے ہیں، اس سلسلہ میں تحفظ اوقاف کی تحریک چلائی جائے، مسلمانوں اور بالخصوص اوقاف کے متولیان کو متوجہ کیا جائے کہ وہ وقف کے ناجائز استعمال سے بچیں اور اوقاف کا تحفظ کریں، عنقریب اس سلسلہ میں بورڈ کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

میٹنگ میں یہ بات بھی طے کی گئی کہ مسلم پرسنل لا سے متعلق بورڈ کا مرتب کیا ہوا دفعہ وار مجموعہ قوانین اسلامی جلد از جلد اردو اور انگریزی میں شائع کر دیا جائے، نیز بورڈ کی طرف سے لا جرنل کا اجراء کیا جائے جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ہو، جس میں اقلیتوں سے متعلق دستور میں دی گئی ضمانتوں اور عدالتی فیصلوں کی وضاحت کی جائے، پرسنل لاء سے متعلق شرعی قوانین کو آسان زبان میں لکھا جائے اور قانون شریعت کے بارے میں جو غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں، وہ دور کی جائیں۔

صدر بورڈ نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ ہمیں خود اپنے آپ پر شرعی قوانین کو نافذ کرنا چاہئے۔ اجلاس میں مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف کچھوچھوی،مولانا سید جلال الدین عمری، مولانا کاکا سعید احمد عمری، مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، مولانا یاسین علی عثمانی، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، مولانا عتیق احمد بستوی، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، مولانا محمود دریا آبادی، اسد الدین اویسی، یوسف حاتم مچھالا ایڈووکیٹ، ایم آر شمشاد ایڈوکیٹ، پروفیسر سعود عالم قاسمی، ڈاکٹر ظہیر آئی قاضی، کمال فاروقی، طاہر حکیم ایڈووکیٹ ، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، ڈاکٹر اسماء زہرا اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
ٹرمپ اسٹارمر تنقید
خبریں

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026
Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN