دمتل ؍ شملہ (ایجنسی)
ملک میں ماب لنچنگ کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے اب ہماچل سے اطلاع ملی ہے کہ وہاں دو کشمیریوں کو محض اس بنا پر مارا پیٹا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر اسلام زندہ باد لکھ رکھا ہے۔گاڑی کے مالک فیاض احمد نے بتایا کہ ان کے ڈرائیور رئیس احمد اور کنڈیکٹر سلمان ڈار جو بڈگام کے رہنے والے ہیں کو جمعہ کی شام کچھ غنڈوں نے مارا پیٹا اس وقت فیکٹری میں تقریباً 60 ملازمین تھے مگر سب تماشا دیکھتے رہے۔
یہ دونوں دمتل میں گتے کی فیکٹری میں مال اتار رہے تھے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی (Kno) مطابق ان کا کہنا ہے کہ گاڑی پر اسلام زندہ باد لکھنے میں کیا قباحت ہے اس کی ممانعت تو نہیں ہے۔سیکڑوں غیر مقامی ڈرائیو ر روزانہ کشمیر آتے ہیں ،اپنے مذہب کی تعریف میں مختلف چیزیں لکھی ہوتی ہیں لیکن یہاں کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔








