اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی کے وزیروں کا ‘ٹوئٹر‘سے غصہ،’کوو‘ سے بڑھتا ہوا پیار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مودی کے وزیروں کا ‘ٹوئٹر‘سے غصہ،’کوو‘ سے بڑھتا ہوا پیار
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

بھارت میں تیار کردہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو حکومتی کی جانب سے تائید و حمایت کا ایک اور اہم اشارہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے بھی ’کوو‘ (KOO) پر اپنا اکاؤنٹ شروع کر دیا ہے۔ اسی ماہ وزارت کا عہدہ سنبھالنے والے ویشنو کا ٹوئٹر پر بھی اکاونٹ ہے جہاں ان کے دو لاکھ اٹھاون ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھارتی وزیر نے ‘کوو‘ پر اپنے ایک پیغام میں بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں پر سخت رویہ اپنانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں نئے سخت ضابطوں پر عمل کر رہی ہیں یا نہیں؟

’کوو‘ کیوں؟

مودی حکومت کے محکمہ رابطہ عامہ کے ایک افسر نے اپنا نام شائع نہیں کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا،”کوشش یہ ہے کہ ٹوئٹر کا ایک متبادل تیار کیا جائے۔”

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی آئی ٹی سیل سے وابستہ ایک شخص کے مطابق مودی حکومت میں ایسے متعدد وزراء ہیں جو ان کی ٹوئٹس پر ٹوئٹر کی جانب کیے جانے والے حالیہ اقدامات اور سختیوں کی وجہ سے کافی ناراض ہیں۔

ہندو قوم پرست حکومت کے سربراہ نریندر موودی کے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ حالیہ چند ماہ کے دوران یکے بعد دیگر ایسے متعدد معاملات ہوئے جس کی وجہ سے دونو ں کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوتی گئی۔ فروری میں بھارت سرکار نے ٹوئٹر کو کسانوں کی تحریک کے دوران مودی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرنے والے بعض اکاونٹس اور ٹوئٹس کو حذف کرنے کے لیے کہا تھا۔

ٹوئٹر نے تاہم یہ ‘درخواست‘ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت کے بعض مطالبات بھارتی قانون کے خلاف ہیں۔ حکومت کو اس کی یہ ’جرأت‘ کافی ناگوار گزری۔ اس کے بعد اس نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے کا حکم دیا۔

اب صورت حال یہ ہے کہ ٹوئٹر کے خلاف مختلف ریاستوں میں پانچ کیس درج کیے جا چکے ہیں جن کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ان کے علاوہ کئی ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے حوالے سے بھی درج کیسز میں ٹوئٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹوئٹر سے حکومت کے بگڑتے ہوئے رشتوں کا فائدہ بھارتی کمپنی ‘کوو‘ کو ہوا۔ جو فی الوقت آٹھ بھارتی زبانوں میں دستیاب ہے۔ مودی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان تنازعہ شروع ہونے پر صرف دو دن میں ’کوو‘ کو ڈاون لوڈ کرنے والوں کی تعداد دس گنا بڑھ کر تیس لاکھ ہوگئی۔ جبکہ اس وقت ’کوو‘ استعمال کرنے والوں کی تعداد ستر لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ٹوئٹر کا موقف

بھارت میں ٹوئٹر کے ایک کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔ بھارتی وزیروں کی جانب سے ‘کوو‘ کی بڑھتی ہوئی حمایت پر ٹوئٹر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ کئی وزیروں اور اعلی افسران کے ساتھ براہ راست کام کرتا ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بھی اہم رول ادا کر رہا ہے۔

حکومت کے متعدد وزراء اور محکمے ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ ‘کوو‘ کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا حکومت اور حکمراں جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ میں سے کسی نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں سے ایک ہیں۔ ان کے تقریباً سات کروڑ فالوورز ہیں۔ لیکن انہوں نے ابھی تک ‘کوو‘ پر اپنا اکاونٹ نہیں بنایا ہے۔

’کوو‘ کا بڑھتا ہوا دائرہ

’کوو‘ نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران کافی تیز چھلانگ لگائی ہے۔ گزشتہ ماہ نائیجریا کی حکومت نے اس پر اپنا آفیشیل اکاونٹ بنایا تھا۔ بھارت میں وزارت تجارت نے بھی ’کوو‘ پر اپنا اکاونٹ کھول دیا ہے جس کے بارہ لاکھ فالوورز ہیں۔ ٹوئٹر پراس وزار ت کے فالوورز کی تعداد تیرہ لاکھ ہے۔

کئی ریاستی حکومتیں بھی ‘کوو‘ پر اپنا آفیشیل اکاونٹ بنارہی ہیں۔ اترپردیش میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکیس ہزار فالوورز کو ’کوو‘ پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔ جہاں اس کے فی الحال 962 فالوورز ہیں۔

’کوو‘ کے معاون بانی میئنک بڈواٹکا کا کہنا تھا،”اب تک چند مہینوں کی بات ہے، آپ دیکھیں گے کہ تقریباً سبھی کوو پر ہوں گے۔“

ٹیکنالوجی سیکٹر کے ماہرین کا تاہم خیال ہے کہ ‘کوو‘ سے لوگوں کی جلد محبت کی امید کم ہے البتہ مقامی زبانوں میں دستیاب ہونے کی وجہ سے لوگ دھیرے دھیرے اس کی کی جانب مائل ہوسکتے ہیں۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN