اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران کے 15 ٹاپ سائنسداں ہٹ لسٹ  میں،شدت سے تلاش کر رہی ہے  موساد،ایران نے خفیہ مقام پر منتقل کردیا

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایران -اسرائیل میں جنگ بھلے ہی رک گئی ہو مگر  تیاری دونوں طرف ہے اور ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ـ  اسرائیل کئی بار حملے کی دھمکی دے چکا ہے وہیں ایران بھی خاموش نہیں بیٹھا ہے اس کا کہنا ہے کہ اب کی بار زیادہ تباہ کن حملے کیے جائیں گے ـ اسی دوران ایران میں موساد کے مخبروں اور ایجنٹوں کے خلاف زبردست مہم چل رہی ہے کئی مبینہ جاسوس پھانسی پر چڑھائے جاچکے ہیں ادھر ایک خبر نے سب کو چونکا دیا ہے ـ  اسرائیلی ایجنسی موساد ایران میں اب بھی پوری طرح فعال ہے۔ معروف  انگریزی روزنامہ ’دی ٹیلی گراف‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے 30 سے زائد سائسندانوں (محققین) کے قتل کے بعد ایران نے اپنے ذہین اور قابل  جوہری سائنسدانوں کو ایک خفیہ مقام پر بھیج دیا ہے جو کہ ایک بہترین سیکورٹی ڈھانچہ ہو سکتا ہے۔
ایک سینئر ایرانی افسر نے  دعویٰ کہ بیشتر سائنسداں اب اپنے گھروں میں نہیں رہ رہے، اور نہ ہی یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں۔ انھیں تہران یا شمالی ساحلی شہروں میں محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بنگلوں میں رہتے ہیں۔ یعنی اب ایران نے اپنے سائنسدانوں کو خفیہ مقامات پر بھیج دیا ہے، تاکہ موساد کے ایجنٹوں سے انھیں بچایا جا سکے۔
’دی ٹیلی گراف‘ کو اسرائیل کی طرف سے تیار تقریباً 100 سائنسدانوں کی فہرست میں سے 15 سے زیادہ بچے ہوئے سائنسدانوں کے نام دکھائے گئے ہیں۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اب انھیں (سائسندانوں کو) یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ اپنے کام جاری رکھیں اور آگے کے حملوں کا جوکھم اٹھائیں، یا کوئی نیا کیریئر تلاش کریں۔ ایرانی افسر کا کہنا ہے کہ ’’ان میں سے بیشتر اب اپنے گھروں میں نہیں رہتے۔ انھیں یا تو تہران یا شمال میں محفوظ گھروں میں لے جایا گیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جو لوگ یونیورسٹیوں میں پڑھا رہے تھے، ان کی جگہ ایسے لوگوں کو رکھا جا رہا ہے جن کا جوہری پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘
جو حالات اس وقت نظر آ رہے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ جون میں ہوئی جنگ بندی کبھی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ کئی ایرانی لیڈران نے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل کی جنگ بندی پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل اور امریکہ مستقل دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام نہیں روکا تو پھر سے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیگ: Mossad،Active ،iran،top sciencetes ،hit list ،kjamnaie،secret agency

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN