نئی دہلی:
تبدیلی مذہب کے الزام میں عمر گوتم کے ساتھ گرفتار مفتی جہانگیر قاسمی کی اہلیہ نے کہا کہ مفتی صاحب کی بے بنیاد الزامات میں گرفتاری سے ہمارا گھر بہت مشکل میں آگیا ہے وہ اکیلے کمانے والے تھے ،پانچ چھوٹے بچے ہیں کیسے کیا ہوگا سمجھ میں نہیں آتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ پر ایمان و بھروسہ ہے وہ اکیلے نہیں چھوڑے گا۔
ایک چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا مفتی صاحب قرآن وحدیث پڑھاتے تھے اسی سے گھر چلتا تھا، غیر ملکی فنڈنگ ،آئی ایس آئی سے تعلق کی باتیں فرضی،من گھڑت اور بالکل جھوٹی ہیں،وہ ایسے نہیں ہیں وہ تو صرف کاغذات کی تیاری میں مدد کرتے تھے جس کا ریکارڈ موجود ہے۔
مفتی صاحب کی اہلیہ نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ ان کی گرفتاری نے ہمارے گھر کو آزمائش میں ڈال دیا ہے ،پانچ بچوں کے ساتھ آگے کیسے گزارا ہوگا مجھے نہیں پتہ ،اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے کہ مفتی صاحب بے گناہ ثابت ہوں گے اور باعزت باہر آئیں گے۔ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،لوگ جانتے ہیں کہ وہ کیسے شخص ہیں۔









