اردو
हिन्दी
جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

داعش معاملے میں گرفتار ملزم اقبال احمد کی ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
داعش معاملے میں گرفتار ملزم اقبال احمد کی ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:

گذشتہ پانچ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مہاراشٹر کے پربھنی شہر سے تعلق رکھنے والے اقبال احمد کبیر احمد کو آج ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، عدالت نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ میں مقدمہ کی ہر سماعت پر حاضر رہے گا اور اس کے خلاف موجود ثبوت و شواہد سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریگا ۔ حالانکہ کورٹ نے ملزم کوفوری طور پر نقد رقم بھرکر جیل سے رہا کئیے جانے کی گذارش کو مسترد کردیا ۔

تفصیلی فیصلہ عدالت بعد میں ظاہر کریگی جس کے بعد پتہ چلے گا کہ عدالت نے کن وجوہات کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت پر رہا کیا ہے ۔اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس جے این جمعدار کے ربرو ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت پر بحث جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے مقرر کردہ سینئر ایڈوکیٹ مہر دیسائی نے کی تھی جس کے بعد عدالت نے 14/ جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیاتھا جسے آج سنایا گیا۔

ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت ایڈوکیٹ شریف شیخ نے تیار کی تھی جو نچلی عدالت میں ملزم کا دفاع کررہے ہیں جس پر سینئر ایڈوکیٹ مہر دیسائی نے بحث کی ۔دوران بحث سینئر ایڈوکیٹ مہر دیسائی کی معاونت ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور ایڈوکیٹ کریتیکا اگروال نے کی تھی جو آج فیصلہ سنائے جانے کے وقت بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران بحث ایڈوکیٹ مہر دیسائی نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزم کے گھر سے بیعت نامہ برآمد کرنے کا استغاثہ نے دعوی کیا ہے لیکن استغاثہ نے خود اپنی فرد جرم میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ بیعت نامہ دیگر ملزم رئیس احمد نے لکھاتھا اور وہ بیعت نامہ ملزم ناصر یافعی کے اشارے پر ملزم اقبال کے گھر سے بر آمد کیا گیاتھا، مہر دیسائی نے عدالت کو مزید بتایا کہ بیعت نامہ کی قانونی حیثیت صفر ہے اور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے بار ے میں گفتگو کرنا، ان کی فکر کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

ایڈوکیٹ مہر دیسائی نے دوران بحث عدالت کو حالیہ سپریم کورٹ اور ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلوں کے حوالے سے بتایا تھاکہ پانچ سال کا عرصہ جیل میں گذارنے اور ٹرائل شروع نہ ہونے کی بنیاد پر ملزمین کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، لہذا ملزم کو بھی ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔

حالانکہ سرکاری وکیل ارونا پائی نے ملزم اقبال کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی لیکن عدالت نے دفاعی وکیل مہر دیسائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے آج ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم دےدیا۔

ملزم اقبال احمد کی ضمانت منظور ہونے پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ہائی کورٹ کا ملزم کو ضمانت پر رہا کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ملزم کے خلاف استغاثہ عدالت میں کوئی پختہ ثبوت نہیں پیش کرسکا اس کے باوجود ملزم کو پانچ سال تک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑی۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ہمارے وکلاء کی حکمت عملی سے ملزم اقبال کی ضمانت منظور ہوئی ورنہ دہشت گردی جیسے سنگین الزامات والے معاملے میں ہائی عدالت بھی ملزمین کو ضمانت دینے کی بجائے ٹرائل جلد از جلد ختم کیئے جانے کا حکم دیتی ہے لیکن اس معاملے میں دفاعی وکلاء کے دلائل کہ ٹرائل آئندہ دس سال میں بھی ختم نہیں ہوگی کو عدالت نے تسلیم کیا ہے ۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ابھی تو ملزم کی ضمانت منظور ہوئی ہے لیکن انشاء اللہ ٹرائل چلنے کے بعد ملزم باعزت بری ہوگا کیونکہ داعش کا ہندوستان میں کوئی وجود نہیں بلکہ مسلم نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے ان کی زندگی برباد کرنے اورانہیں مایوسی کے دلدل میں ڈھکیلنا ہوتا ہے تاکہ وہ تعلیم و تجارت کی بجائے عدالتی چکروں میں پھنسےرہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ملزمین اقبال احمد، ناصر یافعی، رئیس الدین اور شاہد خان سمیت پر تعزیرات ہند کی دفعات 120(b),471,، یو اے پی اے کی دفعات 13,16,18,18(b), 20, 38, 39 اور دھماکہ خیز مادہ کی قانون کی دفعات 4,5,6 کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے اور ان پر یہ الزام عائد کیا ہیکہ وہ آئی ایس آئی ایس کے رکن ہیں اور ہندوستان میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں نیز انہوں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کو اپنا خلیفہ تسلیم کیا ہے اور اس تعلق سے عربی میں تحریر ا یک حلف نامہ (بیعت نامہ) بھی ضبط کرنے کا پولس نے دعوی کیا ہے حالانکہ ملزمین کے اہل خانہ کا یہ کہنا ہیکہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جھوٹے مقدمہ میں ان کے لڑکوں کو گرفتار کیا ہے کیو نکہ پولس نے ملزمین کے قبضہ سے ایسا کوئی بھی مواد ضبط نہیں کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وہ ممنوع تنظیم داعش کے رابطہ میں تھے اور وہ ہندوستان میں کچھ گڑ بڑ کرنا چاہتے تھے بلکہ شوشل میڈیا اور یوٹیوب کی مبینہ سرگرمیوں کو گرفتاری کی وجہ بتایا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
ٹرمپ اسٹارمر تنقید
خبریں

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026
Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN