اردو
हिन्दी
نومبر 8, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممبئی ٹرین بم دھماکے:ساڑھے اٹھارہ سال تک  اپنی بیٹی سے نہیں مل سکا:19سال بعد رہا ساجد کی کہانی

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
123
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رپورٹ:اویس صدیقی

انیس سال کی قید کے بعد رہا ہونے والے ساجد کا کہنا ہے کہ ‘مجھے اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ میں مسلمان ہوں، مسلمانوں کے حوالے سے حکومت کی منشا صاف ہے۔’  : ممبئی ہائی کورٹ نے 21 جولائی کوممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں 12 ملزمان کو بری کیا ، جن میں سے 5 کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن اب ہائی کورٹ نے ان تمام 12 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس ان تمام ملزمان کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔واضح ہو کہ 11 جولائی 2006 کو ممبئی میں مختلف مقامات پر لوکل ٹرینوں میں ایک ساتھ بم دھماکے ہوئے تھے۔ یہ 12 لوگ اس کے الزام میں پچھلے 19 سالوں سے سلاخوں کے پیچھے تھے۔ 2015 میں ایک اسپیشل کورٹ نے ان 12 افراد کے خلاف الزامات ثابت کر دیے اور انہیں مجرم قرار دیا گیا۔ جبکہ واحد شیخ نامی ملزم کو یہ کہہ کر رہا کر دیا گیا کہ عدالت کو اس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔سال 2015 کے مکوکا عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ان تمام 12 ملزمان کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ اس کی سماعت کرتے ہوئے 21 جولائی کو جسٹس انل کلور اور جسٹس شیام چانڈک کی خصوصی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام 12 ملزمان کو بری کر دیا۔ان میں سے ایک میرا روڈ کے رہنے والے 48 سالہ ساجد انصاری ہیں، جنہیں 2006 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دی وائر سے بات کرتے ہوئے ساجد نے بتایا، ‘میں الیکٹریکل انجینئر ہوں، اس لیے اے ٹی ایس نے مجھے ملزم بنایا اور میری گرفتاری ہوئی

ساجد  کا مزید کہتے ہیں کہ وہ گزشتہ ساڑھے 18 سال سے سلاخوں کے پیچھے تھے، اس دوران ان کی والدہ اور دو بہنیں انتقال کر گئیں۔ جب ساجد کو گرفتار کیا گیا تو ان  کی بیوی حاملہ تھیں، ایسے وقت میں جب ان کی بیوی اور ان کے بچوں کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ ساجد کے جیل جانے کے 3 ماہ بعد ان  کی بیوی نے ایک بچی کو جنم دیا ساجد کا کہنا ہے کہ وہ ساڑھے 18 سال تک اپنی بیٹی سے مل نہیں پائے۔ ان کے مطابق، اس طویل عرصے میں انہیں صرف دو بار جیل سے باہر آنے کا موقع ملا، لیکن صرف چند گھنٹوں کے لیے۔ ایک بار جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا اور دوسری بار اپنی بہن کے جنازے میں شرکت کے لیے ـ اس  دوران خاندان کی مالی حالت بھی بہت متاثر  ہوئی۔ ساجد نےبتایا، ‘میرے دو بھائی ہیں۔ دونوں بھائیوں نے ان کی فیملی  کی دیکھ بھال کی، لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ صرف ایک بھائی ہی کمانے والے تھے اور دوسرے بھائی پوری طرح سے میرے کیس  میں لگے ہوئےتھے ـ  جب میں جیل میں تھا، میرے خاندان کی دیکھ بھال کا بوجھ مکمل طور پر میرے بھائیوں پر آ گیا تھا،’ ساجد  کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ ساجد نے پورے معاملے کو فرضی قرار دیتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے انہیں پھنسانے کی کوشش کی کیونکہ وہ الیکٹریکل انجینئر ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘پولیس نے میرے گھر سے کچھ الیکٹریکل سامان برآمد کرکے یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی کہ میں بم اور دھماکہ خیز مواد بنانے کا ماہر ہوں۔ مہاراشٹر حکومت نے تمام بری کیے گئے ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ لیکن ساجد نے کہا کہ انہیں ہندوستان کی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور جس طرح ہائی کورٹ نے تمام ملزمان کو راحت دی اسی طرح سپریم کورٹ بھی انصاف اور حقائق پر مبنی فیصلہ دے گیـ  ساجد نے جیل میں رہتے ہوئے قانون کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور اب وہ قانون کے آخری سال کے طالبعلم ہیں۔ پولیس کی کارروائی اور حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے ساجد نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز ایسے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انتظامیہ خود ان لوگوں کو چھپانا چاہتی ہے جو اصل مجرم ہیں

ساجد نے کہا مجھے اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ میں مسلمان ہوں اور مسلمانوں کے حوالے سے حکومت کی منشا صاف ہے۔ ہمیں جیل میں یا پوچھ گچھ  کے دوران ہر طرح کی مسلم مخالف اور اسلام مخالف گالیاں دی جاتی تھیں اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، لیکن مجھے ہندوستان کی عدلیہ سے ہمیشہ امید رہی ہے اور میرا بھروسہ اب بھی برقرارہے۔ ( رہورٹ،فوٹو بشکریہ دی وائر)

ٹیگ: daughtereghteen yesrsmeetMumbai train،blastsajid

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lalan Singh Bihar Controversial Statement

بہار:”جو ہمیں ووٹ نہ دے اسے گھر سے نکلنے مت دینا” مرکزی وزیر للن سنگھ کا بیان، کیس درج

نومبر 4, 2025
JIH APCR protest for CAA prisoners

JIH، APCR کا انتخابی شفافیت، اور CAA کے قیدیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ

نومبر 2, 2025
Assam Love Jihad law arrest of parents. آسام میں لو جہاد قانون والدین گرفتاری

‘لو جہاد’ مخالف مجوزہ قانون میں مرد ملزم کے والدین بھی گرفتار ہوں گے: سی ایم آسام

اکتوبر 29, 2025
Supreme Court on religion conversion rights

بھارت میں کوئی بھی اپنی مرضی کے مطابق دھرم پریورتن کرسکتا ہے کیونکہ—سپریم کورٹ

اکتوبر 24, 2025
Supreme Court Order Stray Dogs

آوارہ کتوں کو پبلک مقامات سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔سپریم کورٹ کا پھر سخت آرڈر

Supreme Court SIR Hearing News

سپریم کورٹ SIR کے خلاف فوری سماعت کے لیے تیار ہے۔ تاریخ بھی طے کردی

Sambhal Waqf Awareness Workshop

سنبھل میں وقف بیداری پر ورکشاپ: کچھ خوشگوار پہلو

Bihar Voting Turnout Government Change

بہار: جب بھی پولنگ میں پانچ فیصد اضافہ ہوا، بدل گئی سرکار،کس کی بڑھی ٹینشن؟

Supreme Court Order Stray Dogs

آوارہ کتوں کو پبلک مقامات سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔سپریم کورٹ کا پھر سخت آرڈر

نومبر 7, 2025
Supreme Court SIR Hearing News

سپریم کورٹ SIR کے خلاف فوری سماعت کے لیے تیار ہے۔ تاریخ بھی طے کردی

نومبر 7, 2025
Sambhal Waqf Awareness Workshop

سنبھل میں وقف بیداری پر ورکشاپ: کچھ خوشگوار پہلو

نومبر 7, 2025
Bihar Voting Turnout Government Change

بہار: جب بھی پولنگ میں پانچ فیصد اضافہ ہوا، بدل گئی سرکار،کس کی بڑھی ٹینشن؟

نومبر 7, 2025

حالیہ خبریں

Supreme Court Order Stray Dogs

آوارہ کتوں کو پبلک مقامات سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔سپریم کورٹ کا پھر سخت آرڈر

نومبر 7, 2025
Supreme Court SIR Hearing News

سپریم کورٹ SIR کے خلاف فوری سماعت کے لیے تیار ہے۔ تاریخ بھی طے کردی

نومبر 7, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN