اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہشت گردی کے الزامات سے مسلم شخص بری

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہشت گردی کے الزامات سے مسلم شخص بری
125
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

بنگلور کی سیشن عدالت نے دہشت گردی کے الزامات سے ایک مسلم نوجوان کو اس بنیاد پر ڈسچارج کردیا کہ استغاثہ عدالت میں ملزم کے خلاف اس کے مبینہ اقبالیہ بیان کے کوئی دوسرا ثبوت پیش نہیں کرسکا ،عدالت نے اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی شخص کو سرحد پار کرانا جرم نہیں ہے۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک ملزم کو سال 2005 میں بنگلہ دیش بارڈر پار کرایا تھا یعنی کہ اس نے ملزم کو ہندوستان میں داخل ہونے اور بعد میں اسے ہندوستان سے بنگلہ دیش جانے میں مدد کی تھی۔

بنگلور سیشن عدالت کے جج ڈاکٹر کسانپا نائیک نے ملزم محمد حبیب عرف حبیب میاں ساکن اگرتلہ، تریپورہ کو ایڈووکیٹ محمد طاہر کی جانب سے داخل کردہ ڈسچارج عرضداشت پر سماعت کے بعد مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔ ایڈووکیٹ محمد طاہرکوجمعیۃجمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے ملزم کے دفاع میں مقرر کیا تھا۔دوران بحث ایڈووکیٹ طاہر نے عدالت کو بتایا کہ پولس نے ملزم محمد حبیب کو دیگر ملزم صباح الدین کے مبینہ اقبالیہ بیان کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا جو اس نے لکھنؤ میں سال 2008 میں دیا تھا جس میں اس نے کہا کہ تھا کہ سال 2005 میں وہ تریپورہ گیا تھا جہا ں اس کی ملزم محمد حبیب نے بارڈرکراسنگ میں مدد کی تھی جس کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (بنگلور) میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں صباح الدین اور اس کے دیگر ساتھیوں کا نام آیا تھا۔

ایڈووکیٹ طاہر نے عدالت کو بتایا کہ پولس نے ملزم محمد حبیب کو ایک طویل عرصہ کے بعد 22 مارچ 2017کو اگرتلہ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی لیکن استغاثہ عدالت میں یہ نہیں بتا سکا کہ ملزم کو اتنی تاخیر سے کیوں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم مفرور بھی ڈکلیئر نہیں کیا گیا تھا۔دوران بحث ایڈووکیٹ طاہر نے عدالت کی توجہ استغاثہ کی جانب سے جمع کئے گئے ثبوت وشواہد کی قانونی حیثیت کی جانب بھی مبذول کراتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے ملزم کو سنی سنائی باتوں یعنی کہ دیگر ملزمین کے بیانات کی روشنی میں گرفتار کیا ہے جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ملزم محمد حبیب کی جانب سے داخل کردہ ڈسچارج عرض داشت کی سرکاری وکیل نے سخت مخالفت کی اور کہا کہ دیگر ملزمین جہادی ذہنیت کے ہیں اور ملزم محمد حبیب نے یہ سب جانتے ہوئے ان کی مدد کی اور انہیں بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے اور فائرنگ انجام دینے کے بعد بنگلہ دیش واپس چلے جانے میں مدد کی لہٰذا ملزم کو مقدمہ سے ڈسچار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ دیگر ملزمین کی طرح ملزم کو بھی عمر قیدکی سزا ہوسکتی ہے۔

فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد سیشن عدالت نے ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیا د پر ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا اور اسے فوراً جیل سے رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔

اس ضمن میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ حالانکہ عدالت نے پیشہ سے رکشا ڈرائیور ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا لیکن اسے چارسالوں تک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور کیا گیا جس کی ذمہ داری اب کون لے گا؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
میلونی ٹرمپ تنازع
خبریں

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

19 جون
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday
خبریں

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جون 19, 2026
ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN