اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممبئی میں مسلم تنظیموں کا مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری ،آسام میں ظلم اور کسانوں کے ساتھ نا انصافی پر احتجاج

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ممبئی میں مسلم تنظیموں کا مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری ،آسام میں ظلم اور کسانوں کے ساتھ نا انصافی پر احتجاج
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی : (ایجنسی)

مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم اور دیگر مسلمانوں کی خوامخواہ کے الزامات کے تحت بے جا گرفتاری، آسام میں ظلم وغارت گیری اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف شہر کی ملی تنظیموں نے اسلام جمخانہ میرین لائین میں ایک احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا، اگرچہ پولیس اور انتظامیہ نے صرف محدود تعداد میں صرف علامتی شرکت کی اجازت دی تھی، اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

نظامت کرتے ہوئےمولانا محمود دریابادی نے ابتدائی گفتگو میں اجلاس کی غرض و غایت پیش کی۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں ظُلم و جبر کی چکی ایک زمانے سے کی جاتی رہی ہے۔ مذہب کا تعلق دِل سے ہے،اس میں کسی کی کوئی زبردستی نہیں چلتی۔ دوسری گفتگو آسام کے درنگ علاقے کی جہاں مسلمانوں کی بسی بسائی بستی کو اجاڑا گیا،صحافی کے بھیس میں درندہ صفت انسان نے مظلوم پر اُچھل کود کر مارنے لگا،ہزاروں کسانوں نے خودکشی کرلی،کسانوں پر گاڑیاں چلا کر کچلاگیا جس کے سبب پوری دنیا میں ہمارے ملک پر بدنامی چھائی ہوئی ہے۔

شاکر شیخ نے کہا کہ کلیم صدیقی انتہائی شریف النفس انسان ہیں،جن کا کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اُن کے ساتھ کی گئی نا انصافی پر یو پی حکومت معافی مانگے اور اُنہیں رہا کرے، سرفراز آرزو نے کہا کہ لنچنگ اور ظلم وجبر کے واقعات ملک میں مستقل بڑھتے جا رہے ہیں اور عینی طور پر ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک کی سالمیت کو بہت بڑا خطرہ ہے۔

یوسف ابراہانی کے مطابق پوری قوم میں بیداری لائی جانی چاہیے اور ظلم کے خلاف آواز ہر ہر علاقے سے گونجنی چاہیے۔تیستاسیتلواد نے آئین کے نفاذ کا وقت یاد دلایا جب یہ طے ہوا تھا کہ پورا ملک امن و سلامتی کا پیکر ہوگا،سب کو یکساں حقوق ملیں گے۔سب کے ساتھ انصاف ہوگا اور آزادی کے ساتھ ہر کسی کو جینے کا حق حاصل ہوگا۔ آخر کہاں گئیں وہ باتیں،اس کا احتساب لازمی ہے۔منتری کے بیٹے نے بربرتا کی حدوں کو پھاند دیا ہے،ملک کا جمہوری ڈھانچہ تو دکھائی نہیں دیتا البتہ ظالم و جابر سربراہ ملک کا استحصال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ کسان تنظیمیں بھی آسام کا ساتھ دیں۔ آخر میں سب سے اہم بات یہ کہ ہماری ترجیحی بنیاد یہ ہو کہ ہم مظلوموں کا ہر حال میں ساتھ دینے والے بنیں۔

مفتی حذیفہ نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں اسلام کو جبراً پھیلایا نہیں جا سکتا۔ شہریار انصاری نے کہا کہ معین الحق جو اپنی بچی کے تحفظ کی کوشش کر رہا تھا،اس پر ظالم پولیس درندگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔آج اس معین الحق میں گاندھی جی اور اُن ظالم پولیس والوں میں انگریز دکھائی دیے۔ اس علامتی مظاہرے میں عبدالجلیل انصاری،ڈاکٹرعظیم الدین، پربھاکر نارکر، مفتی طحه جونپوری، صاحب سنگھ، سلیم موٹر والاسلیم بھاٹی،ہرگون سنگھ وغیرہ نے خطاب کیا۔ فرید شیخ نے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کچھ قرار دادیں منظور کی گئیں۔جن میں مولاناکلیم صدیقی اور دیگر بے گناہوں کی گرفتاری کی مذمت، فوراً رہائی کا مطالبہ، این آرسی کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو بھی چھوڑنے کی مانگ ۔ ـ ـ آسام میں بدامنی اور بے گناہوں کے قتل کی مذمت، شان رسالت میں گستاخوں کے خلاف سخت ترین قانون کا مطالبہ وغیر ہ شامل ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN