لکھنؤ : (ایجنسی)
2013 میں مغربی اترپردیش کے مظفر نگر میں ہوئے فساد ات کے سلسلےمیں درج 77 مقدمات کو اترپردیش سرکار نے واپس لے لیا ہے ۔ سرکار نے اس کے پیچھے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ہے ۔ ایم ایل اے و ممبران پارلیمنٹ کے خلاف درج مقدمات کو لے کر ایمیکس کیوری وجے ہنسریا کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کی گئی رپورٹ سے یہ جانکاری ملی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معاملوں کی جانچ ہائی کورٹ کے ذریعہ کی جاسکتی ہے ۔ یہ رپورٹ ممبران اسمبلی کے خلاف درج زیر التو مقدمات سے جڑی ہے ۔ اترپردیش کے علاوہ باقی کئی ریاستیوں نے بھی اپنے ایم ایل اے کے خلاف درج کئی مقدامات کو واپس لے لیا ہے ۔








