قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو مبینہ طور پر پاکستان کے انٹیلی جنس افسران کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ موتی رام جاٹ پاکستان کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور 2023 سے پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات کا تبادلہ کر رہا تھا۔
ہندوستان ٹائمز (Hindustan Times )کے مطابق ملزم موتی رام جاٹ جاسوسی کی سرگرمیوں میں سرگرمی سے ملوث تھا اور 2023 سے پاکستان انٹیلی جنس افسران (PIOs) کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات کا اشتراک کر رہا تھا۔ ایجنسی کو مزید پتہ چلا ہے کہ وہ PIOs سے مختلف راستوں کے ذریعے فنڈز حاصل کر رہا تھا،” ایجنسی نے ایک بیان میں ک یہ بات بتائیموتی رام جاٹ کو 6 جون تک این آئی اے کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ "این آئی اے، جس نے موتی رام کو دہلی سے پکڑا اور گرفتار کیا تھا، ملزم سے پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہے، جسے پٹیالہ ہاؤس کورٹس کی خصوصی عدالت نے 6 جون تک ایجنسی کی تحویل میں دے دیا تھا۔”NIA کا یہ اقدام پہلگام دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے مسلح تصادم کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی تخریبی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کے درمیان آیا ہے۔
اس ماہ، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سے کم از کم 12 افراد کو جاسوسی کے الزام میں ایک پندرہ دن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، جن کی تحقیقات شمالی ہندوستان میں کام کرنے والے مبینہ پاکستان سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔