کشن گنج۔ بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان اے آئی ایم آئی ایم اور آر جے ڈی کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔آر جے ڈی کے خلاف جنگل راج کے الزام پر اویسی اور بی جے پی ایک پیج پر آگئی ہیں ـ تیدھاگچھ بلاک کے نیا لوچا ہاٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کے اے آئی ایم آئی ایم امیدوار توصیف عالم نے تیجسوی پر سخت حملہ کیا۔ اویسی کو 300 ملین مسلمانوں کا لیڈر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیجسوی کا بیان کمیونٹی کی توہین ہے۔ توصیف نے تیجسوی کو چارہ چور کا بیٹا بھی کہا اور لالو پرساد یادو کے جنگل راج کی یاد دلائی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ تیجسوی کی آنکھ نکلا لیں گے ،اویسی پر انگلی اٹھائی تو انگلی کاٹ دیں گے ،تمیاری زبان کاٹ لیں گے جلسے میں حامیوں نے زوردار نعرے لگائے۔ توصیف عالم نے کیا کچھ کہا آپ خود سنئیے ۔








