اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ارتداد کی آندھی کو روکنے کیلئے والدین اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں: مولانا عبد الخالق ندوی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ارتداد کی آندھی کو روکنے کیلئے والدین اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں: مولانا عبد الخالق ندوی
457
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رام پور: ( احتشام الحق آفاقی)

مقامی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالخالق ندوی نے ڈونگر پور کے واحد نگر کی مسجدانوار میں بعد نماز مغرب خطاب کے دوران فرمایا کہ کائنات کی سب سے بڑی سچائی دین اسلام ہے اور کائنات کے سارے انسانوں کی کامیابی صرف اور صرف اسلام میں ہے۔ دین اسلام ایک عظیم نعمت ہے اور جو یہ نعمت چھوڑ کر دوسرے مذہب کو اپنائے گا اسے دونوں جہاں میں سزا بھگتنی پڑے گی۔ کیونکہ یہی وہ نعمت ہے جو دنیا میں عزت اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔

مولانا نے فرمایا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہمیں اس نعمت کی قدر اور عظمت کا احساس نہیں ہے اور کتنی ہی ہماری بہنیں اور بھائی ایسے ہیں جو ارتداد کا شکار ہو رہے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فکری، عملی اور ذہنی ارتداد کی لہروں نے امت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لیکن ہمیں مایوس ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت مسلم لڑکیوں کی غیر مسلم لڑکوں سے شادی کے معاملات اپنے عروج پر ہیں اور یہ واقعات اتفاقی نہیں، بلکہ منظم منصوبہ بندی اور پوری تیاری اور سازش کے تحت مسلمان لڑکیوں کو ارتداد کا شکار بنایا جارہا ہے۔ جسکے پیچھے کئی فرقہ پرست تنظیمیں کام کررہی ہیں، غیر مسلم لڑکوں کو مسلمان لڑکیوں کو رجھانے، قریب کرنے اور پھر ان کا جنسی استحصال کرنے کے لیے گراں قیمت تحفے دئے جاتے ہیں، مثلاً مہنگے موبائل، لیپ ٹاپ، گاڑیاں وغیرہ دی جارہی ہیں اور باضابطہ ان کی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔

مولانا نے فرمایا کہ لو جہاد نام کی کوئی چیز اس ملک میں نہیں ہے، البتہ یہ شوشہ صرف اس لیے چھوڑا گیا تھا کہ ہندو نوجوانوں میں انتقامی جذبہ ابھارا جائے اور خود مسلمانوں کو لوجہادمیں الجھا کر اندرون خانہ مسلمان لڑکیوں کو تباہ و برباد کرنے کا کھیل کھیلا جائے۔ مولانا عبد الخالق نے کہا کہ ارتداد کی دوسری وجہ یہ ہے کہ لڑکے لڑکیوں کا اختلاط ہورہا ہے، مخلوط تعلیم کی وجہ سے بے حیائی اور بے پردگی عام ہورہی ہے، بے جا رسومات کی وجہ سے شادی بیاہ مہنگے ہورہے ہیں۔

مولانا نے فرمایا کہ ارتداد کے اس طوفان کو روکنے کیلئے امت مسلمہ کے ہر ایک فرد بالخصوص علماء و دانشوران اور مذہبی و ملی تنظیموں کو میدان میں آنا ہوگا اور مسلسل محنت کرنی ہوگی۔ جامعۃ الصالحات کے شیخ الحدیث کا کہنا تھا کہ ارتداد کے سد باب کیلئے ہمیں اپنے اندر دینی غیرت و حمیت پیدا کرنی ہوگی، مسجد کے منبر و محراب سے اس موضوع پر دوٹوک گفتگو ہونی چاہیے، مستورات کے اجتماعات منعقد کرنا چاہئیں، اسکول اور کالجز میں پڑھنے والے بچوں سے بات کرنی چاہیے۔ انہیں بتانا چاہئے کہ دونوں جہاں کی کامیابی صرف دین و اسلام میں ہے، اسی کے ساتھ مکاتب کے نظام کو مضبوط اور مستحکم کرنا چاہئے، اپنے نونہالوں کے دلوں پر عقیدہ توحید و رسالت کو نقش کرنا چاہیے، ساتھ ہی ہمیں سماجی بیداری پیدا کرنی چاہیے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بیداری پیدا کرنی چاہیے۔

مولانا نے کہا کہ والدین کو خاص طور پر اپنے بچوں کی موبائل ایکٹوٹی پر نظر رکھنا چاہیے۔ مولانا نے فرمایا کہ آج مسلم نوجوان علانیہ ارتداد کا شکار ہورہے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ آج مسلمانوں کے عصری اداروں میں زیر تعلیم نوجوان فکری ارتداد میں مبتلا ہیں۔ وہ بظاہر مسلمان ہیں مگر غیر شعوری طور پر ان کے دلوں سے ایمان نکل چکا ہے۔ وہ اپنے دین و مذہب کے متعلق شکوک کا شکار ہیں۔ ہمیں پہلے اس فکری ارتداد کو ختم کرنا ہوگا۔ مولانا نے کہاکہ مسلم لڑکے لڑکیوں میں بڑھتے ارتداد کی وجہ بے دینی، مخلوط تعلیم، بے پردگی، شادی بیاہ میں بے جا رسوم و رواج اور سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ اور ناجائز استعمال ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ
خبریں

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

25 جون
امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا
خبریں

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

24 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026
کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026

حالیہ خبریں

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

جون 25, 2026
اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN