اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں پولرائزیشن کی سیاست

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
یوپی میں پولرائزیشن کی سیاست
242
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلیم الحفیظ۔نئی دہلی

ہر قوم کی ایک عبادت گاہ ہوتی ہے ۔جس میں وہ اپنے معبود کی عبادت کرتی ہے ۔ہندوستان تمام مذاہب کا گہوارہ ہے ۔یہاں تقریباًہر مذہب کی عبادت گاہیں موجود ہیں ،یہاں کئی ہزار سال پرانے مندر اور مٹھ بھی ہیں،سینکڑوں سال پرانی مساجد بھی،انگریزی راج میں قائم ہونے والے چرچ بھی ہیں،سکھ بھائیوں کے گرودوارے بھی ،ہندوستان میں حکومت کرنے والی اقوام کی تبدیلی کے باوجود قدیم عبادت گاہیں موجود ہیں۔حالانکہ مسلم بادشاہوںپربے بنیادالزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ انھوں نے یہاں کے مندروں کو مسمار کیا اور ان کی جگہ مساجد تعمیر کیں۔

انگریزوں نے ہندوستانیوں کو آپس میں لڑانے کے لیے مندر انہدام کی فرضی داستانیں پھیلائیں۔ان کے بعد آرایس ایس نے باقاعدہ اپنی پاٹھ شالائوں اور شاخائوں میں اس جھوٹ کو ہوا دی ۔مختلف مساجد پر مقدمات قائم کرائے،جس میں سب سے مشہور مقدمہ بابری مسجد اجودھیا کا رہاہے۔بابری مسجد کے علاوہ بھی آزادی کے بعد ملک میں درجنوں مسجدیں مسمار کردی گئیں۔سینکڑوں مساجد پر مقدمات قائم کیے گئے۔نئی مساجد کی تعمیر پر روک لگائی گئی۔یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔تازہ واقعات میں اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی واقع رام سنیہی گھاٹ میں 18مئی کو مقامی انتظامیہ نے تقریباً 80 سال قدیم مسجد کو منہدم کر دیا۔جب کہ 24 اپریل 2021 کو ہائی کورٹ نے کہہ دیا تھا کہ 31 مئی 2021 تک کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔اسی طرح مظفر نگرکے’’کھتولی ’’میں بھی ایک مسجد کی شہادت کا معاملہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس مسجد کو بھاجپا کے بعض لیڈران کی شکایت پر انتظامیہ نے شہید کرایا ہے۔یہ واقعہ 26مئی کا ہے ۔۱۰؍اپریل کو امروہہ ضلع کے جویا کے قریب ہائی وے پر ایک مزار کو شہید کیا گیا۔ان کے علاوہ بھی ہر ضلع کی ایک طویل فہرست انتظامیہ کے پاس ہے جن کو منہدم کیا جانا ہے۔

یہ تمام واقعات دراصل لکھنو بینچ کے فیصلے مورخہ3؍ مئی 2016کے مطابق انجام پارہے ہیں جس کے مطابق یکم جنوری 2011سے قبل کی تمام مذہبی عمارات خواہ ان کا تعلق کسی بھی دین دھرم سے ہو اگر وہ مفاد عامہ میں رکاوٹ ہوں گی تو انھیں تمام لیگل کاغذات کی موجود گی میں ان کی بازآبادکاریRehabilitate))کی جائے گی۔یعنی یا تو مفاد عامہ کے لیے کیا جانے والا عمل اس مذہبی عمارت کی وجہ سے منتقل کیا جائے گا یا پھر مذہبی عمارت کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔البتہ جنوری 2011کے بعد تعمیر پانے والی تمام مذہبی عمارات اگر مفاد عامہ ،سڑک،ریل،ہائی وے وغیرہ میں حارج ہوں گی تو انھیں سرے سے منہدم کردیا جائے گا۔اسی کے ساتھ 26مارچ 2021کو اترپردیش سکریٹرئیٹ سے کمشنری کے نام ایک سرکلر جاری کیاگیا جس میں انھیں پابند کیا گیا کہ وہ کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں اپنی کمشنری کے اضلاع کی تفصیلات جمع کریں۔مطلب یہ ہے کہ اگر خدا نہ خواستہ قانونی کاغذات میں کچھ کمزوری ہوگی تو پھر کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا اوروہ عمارت غیر قانونی کہہ کر گرادی جائے گی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ کورٹ کے فیصلے کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی گئی ۔تمام مسلم تنظیمیں سوتی رہیں ،فرقہ پرستوں نے اپنے لیے قانونی راہیں ہموار کرلیں۔ہماری مسلم تنظیمیں جو مسجد ،مدرسہ،مزار اور خانقاہوں کے نام پر مستقل چندہ کرتی رہتی ہیں انھیں اس بات کا ذرا بھی ہوش نہیں کہ اپنی مذہبی عمارات کے قانونی تحفظ کی فکر کریں۔

موجودہ یوگی حکومت آر ایس آرایس کے اس ایجنڈے پر عمل کررہی ہے جس میں مسلمانوں اوران کی عبادت گاہوںکو نقصان پہنچا کر ایک طرف مسلمانوں کے حوصلوں کو پست کرنا،انھیں خوف زدہ کرکے غلامی پر مجبور کرنا ہے اور دوسری طرف ہندو ووٹوں کو پولرائز کرنا ہے۔بی جے پی نے ملک میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات اورخاص طورپر یوپی کے پنچایت الیکشن میں کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔اس کے علاوہ مودی سرکار کے سات سال میں ملک جس تیزی سے معاشی تباہی کی طرف گیا ہے اور حالیہ کورونا لہر میں لاکھوں انسان جس طرح لقمۂ اجل بنے ہیں،اترپردیش میں لاشوں کی بے حرمتی کے جو شرمناک مناظر سامنے آئے ہیں اس نے ملک کی شبیہ داغ دار کردی ہے۔کورونا کی لہر میں آکسیجن اور اسپتال کی بد انتظامی نے یوگی کوبیک فٹ پر کھڑا کردیا ہے۔ ان سب نے ہندتواوادی تنظیموں کی نیندیں اڑادی ہیں۔بی جے پی کے پاس وکاس اور وشواس کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے جسے لے کر وہ عوام کے سامنے جا سکے اب صرف ہندو مسلم فسادات کا ہی حربہ ہے جو انھیں کامیابی دلا سکتا ہے۔لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ حادثات صرف چنائو جیتنے کی حد تک ہی نہیں ہیں بلکہ رام راجیہ کے قیام کے لیے بھی ہیں۔اس لیے جب تک بی جے پی کی حکومتیں ہیں اور جہاں جہاں ہیں وہاں وہاں ہجومی تشدد کے واقعات بھی ہوں گے اور مسجدوں کے انہدام کے واقعات بھی ہوں گے۔یہاں تک کہ لکشدیپ جیسے جزیرے پر جہاں 97فیصد مسلمان ہیں وہاں بھی آر ایس ایس نے اپنا ایجنڈا نافذ کرنا شروع کردیا ہے۔

ان حالات میں امت مسلمہ کو یہ سوچنا ہے کہ اپنی مساجد اورشعائر کی حفاظت کس طرح کرے؟اس کے لیے پہلی بات یہ ہے کہ مسجدوں کے تعلق سے مسلکی تنازعات سے بچاجائے۔ملک بھر میں سینکڑوں مساجد پرمقدمات مسلکی بنیاد پر قائم ہیں۔ بریلوی ،دیوبندی،اہل حدیث کے نام پر جھگڑے ہیں ،کئی مسجدوں میں تالے تک لگے ہوئے ہیں۔اس لیے سب سے پہلے ہمیں اپنے آپسی تنازعات ختم کرنے ہوں گے۔جب قرآن کلیسا اور گرجوں کے احترام اور تحفظ کی بات کرتا ہے تو پھر مسجدوں پر تنازعات کہاں گوارہ کیے جاسکتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ نئی مساجد کی تعمیر اس وقت کی جائے جب کاغذات مکمل کرلیے جائیں۔مسجد کے لیے سوسائٹی یا ٹرسٹ رجسٹرڈ کرایا جائے ،زمین کے کاغذات اس ٹرسٹ کے نام پر ہوں ۔تیسرا کام یہ ہے کہ مساجد کے لیے مقامی یا ملکی سطح پر ایک فیڈریشن یا بورڈ بنایا جائے ،یہ کام وقف بورڈ یا مسلم پرسنل لا بورڈ کو کرنا چاہیے۔اس بورڈ یا فیڈریشن سے تمام مساجد کا الحاق ہو بعض بہی خواہوں نے وقف فورم کے نام سے بھی ایک پلیٹ فارم بنایا ہے۔یہ بورڈ مساجد کو قانونی تحفظ فراہم کرے۔ غیر ضروری مسلکی مداخلت نہ کرے۔اس طرح کی ایک سوسائٹی کرناٹک میں بنی ہوئی ہے۔اس کی جانب سے مساجد کی ڈائرکٹری بھی شائع ہوتی ہے جس میں ریاست کی تمام مساجد کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں،یہ سوسائٹی ایک دوسرے کو قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔بعض مقامات پر چند شرپسند عناصر کسی زمین پر قبضہ وغیرہ کرنے کے لیے مسجد اور مدرسے کا بہانہ تلاش کرتے ہیں اورہمارے سیدھے سچے مسلمان ان کا شکار ہوجاتے ہیں۔بعد میں یہ مسئلہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرجاتا ہے۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ مسجد کی تعمیر صاف ستھری جگہ پر ہو یعنی اس میں کوئی قانونی پیچیدگی نہ ہو۔ہمیں اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہئے کہ مذہبی تعمیرات مفاد عامہ میں حارج نہ ہورہی ہوں یعنی ان کی وجہ سے راستے تنگ نہ ہوں،کسی کا نقصان نہ ہورہا ہو۔ہماری مسلم تنظیموں خاص طور پر وقف بورڈ کو اس طرح کے عدالتی فیصلوں پر گہری نظر رکھنا چاہئے اور بروقت ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہئے ۔سانپ گزرجانے کے بعد لاٹھی پیٹنا کوئی دانشمندی نہیں ہے ۔آخری بات یہ ہے کہ مسجدکے تعلق سے برادران وطن کی غلط فہمیاں دور کی جائیں،سنگ بنیاد اور دیگر مواقع پر انھیں مدعو کیا جائے۔ان کو نماز پر مشتمل مناظر دکھائے جائیں ،انھیں وہ لٹریچر فراہم کیا جائے جس سے وہ اسلام کی بنیادی معلومات سے واقف ہوسکیں۔

مسلم امت کو مسجد کے بھرپوراستعمال پر بھی غور کرنا چاہیے۔ نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد جسے ہم مسجد نبوی کے نام سے جانتے ہیں دور نبوت اوردورخلافت میں نماز کے لیے عبادت گاہ ، تعلیم کے لیے اسکول، فیصلوں کے لیے عدالت، مشوروں کے لیے کمیونٹی سینٹر کا درجہ رکھتی تھی۔ غزوہ بدر کے کافر قیدیوں کو مسجد نبوی کے ستون سے ہی باندھا گیا تھا۔ حضرت عمر ؓ نے مسجد نبوی میں بیٹھ کر ہی خلافت کے امور انجام دیے تھے۔ آج مسجد میں ملی مسائل کی بات یا ملکی حالات پر کوئی گفتگو کرتاہے تواسے روکا اور ٹوکا جاتا ہے کہ یہ دنیا داری کی باتیں ہیں۔ دین اور عبادت کے غلط تصور نے مسجد کے کردار کو بھی بہت محدود کردیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN