نئی دہلی: جیسا کہ توقع تھی گوتم لہری پینل نے ایک بار پھر ملک کی صحافتی تنظیموں کے اعلیٰ ترین ادارے پریس کلب آف انڈیا کے انتخابات میں تمام عہدوں پر یکطرفہ شاندار کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اس بار انتخابات میں گوتم لہری کو صدر کے طور پر سب سے زیادہ 1045 ووٹ ملے۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے سنگیتا باروا کو 927 ووٹ ملے، جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے نیرج ٹھاکر کو 913 ووٹ ملے، جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لیے افضل امام کو 782 ووٹ ملے، جب کہ خزانچی کے عہدے کے لیے موہت دوبے کو 782 ووٹ ملے۔
16 رکنی انتظامی کمیٹی کے عہدے کے لیے 28 امیدوار میدان میں تھے۔ ممبران میں NDTV کی ادیتی راجپوت کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ انہوں نے 985 ووٹ حاصل کیے ہیں۔سینئر صحافی گوتم لہری کو مسلسل دوسری بار پریس کلب آف انڈیا (PCI) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ سنگیتا باروا پشاروتی کو PCI کا نائب صدر، نیرج ٹھاکر کو جنرل سیکرٹری، افضل امام کو جوائنٹ سیکرٹری اور موہت دوبے کو خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
صدر کا عہدہ جیتنے والے گوتم لہری نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ میڈیا اداروں کی خود مختاری کو بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ہماری ٹیم میڈیا کی آزادی کے ساتھ ساتھ میڈیا اداروں کی خود مختاری کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوشش کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔ آزاد میڈیا صحت مند جمہوریت کی بنیاد ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی صحافیوں کے مسائل کو آواز بلند کرتے رہیں گے۔