اردو
हिन्दी
مئی 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

‘بلڈوزر جسٹس’ والوں کو منھ توڑ جواب ، قانون کی حکمرانی کی طرف اہم قدم:سپریم کورٹ  کے فیصلہ پر مولانا محمود مدنی کا ردعمل

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
473
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور نام نہاد بلڈوزر جسٹس کے خلاف  اولین عرضی گزار مولانا محمود مدنی نے "بلڈوزر انصاف” کے خلاف فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انصاف کا خون کرنے والوں کو منہ توڑ جواب ملاہے۔ انھوں نے کہا، "یہ فیصلہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کسی بھی فرد کے قصوروار ہونے کا فیصلہ عدالت کا اختیار ہے نہ کہ انتظامیہ کا۔ سرکاری ادارے اور افسران جو عدالت بن کر لوگوں کی املاک کو منہدم کر رہے تھے، انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ ایسے غیر قانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ بلڈوزر جسٹس کے مکروہ عمل سے حکومتوں کے دامن بھی صاف نہیں ہیں ، امید ہے کہ حکومتیں اس فیصلے سے نصیحت حاصل کرے گی۔”
مولانا مدنی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد کو معاوضہ دیا جائے جن کی املاک بغیر مناسب قانونی عمل کے منہدم کی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ آئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہےاور ان کے خلاف کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکا جانا ضروری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ اصول انصاف اور آئینی حقوق کی حفاظت کے لیے آواز بلند کی ہےاور اس فیصلے کے بعد ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے کہ ہم اس مقصد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیۃ کے سبھی وکیلوں اور دیگر عرضی گزاروں کو مبارکباد دی جن کی جد و جہد سے انصاف کا چراغ جلا ہے۔  واضح ہو کہ ۔سپریم کورٹ نے آج اپنے تاریخی فیصلہ میں  عدالت نے صاف کہا کہ   بلڈوزر کارروائیوں کا عمل آئین کے تحت افراد کے حقوق کی خلاف ورزی ہے  کسی بھی ملزم کی جائیداد سزا کے طور پر نہیں گرائی جا سکتی۔ عدالت نے حکومتی اختیارات کے غلط استعمال پر  بھی روک لگا دیعدالت نے مزید کہا کہ جب بھی کسی جائیداد کو منہدم کرنے کا حکم دیا جائے، اس کے لیے عدلیہ کی نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔  قابل ذکر ہے کہ  مولانا محمود مدنی  کی طرف سے دائر عرض نمبر 295/2022کی سماعت کرتے ہوئے  سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا

ٹیگ: Maulana Mahmood MadanireactionSupreme Court'srule of law

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

20 مئی
خبریں

—- اسرائیل کے خلاف  پابندی کا 22ممالک کا انتباہ،کسی مسلم ملک کا نام نہیں

20 مئی
خبریں

وقف ایکٹ:سپریم کورٹ میں مسلم فریق کے وکیل کپل سبل کے دلائل اورچیف جسٹس آف انڈیا کے سوال(2)

20 مئی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

اسلاموفوبیا:, Dogs, Muslims not allowed”:  نظریں پہلگام پر ،بنگال کی معروف یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر پوسٹر چسپاں

اپریل 25, 2025

پہلگام کے دہشت گردانہ حملہ میں 27 ٹورسٹوں کے مارے جانے کی خبر،امت شاہ سری نگر روانہ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

اپریل 22, 2025

آپریشن سیندور کے بعد بھارت کو یہاں بہت نقصان ہوا، سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا۔

مئی 9, 2025

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

—- اسرائیل کے خلاف  پابندی کا 22ممالک کا انتباہ،کسی مسلم ملک کا نام نہیں

وقف ایکٹ:سپریم کورٹ میں مسلم فریق کے وکیل کپل سبل کے دلائل اورچیف جسٹس آف انڈیا کے سوال(2)

وقف پر ‘سپریم’ سماعت:  کپل سبل دے رہے ہیں دلائل،چیف جسٹس بھی پوچھ رہے ہیں سوال

حالیہ خبریں

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

مئی 20, 2025

—- اسرائیل کے خلاف  پابندی کا 22ممالک کا انتباہ،کسی مسلم ملک کا نام نہیں

مئی 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN