اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اب ’فقیر‘ کی پٹائی ،کہا؛’ پاک جاؤ‘ ، اویسی بولے یہ کمتری گوڈسے کی ہندوتو وادی سوچ کا نتیجہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اب ’فقیر‘ کی پٹائی ،کہا؛’ پاک جاؤ‘ ، اویسی بولے یہ کمتری گوڈسے کی ہندوتو وادی سوچ کا نتیجہ
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور : (ایجنسی)

راجستھان کے اجمیر شہر میں مبینہ طور پر ایک مسلم فقیر اور اس کے ساتھی کو مبینہ طور پر پیٹا گیا۔ ملزمین نے اس دوران اس سے اور اس کے پریوار کے ساتھ بدتمیزی کی اور پاکستان چلے جانے کو کہا۔

آن لان پورٹل ‘جن ستہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق راجستھان میں مسلم بھکاری اور اس کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر وشو ہندو پریشد کارکنوں کے ذریعہ زد و کوب کیے جانے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ کچھ لوگ بھکاری سے پاکستان جانے کی بات بھی کہہ رہے ہیں جس پر بھکاری اور اس کے ساتھ موجود ایک کم عمر لڑکا ہاتھ جوڑتا ہوا نظر آ رہا ہے، لیکن شرپسند افراد اس کی ایک بھی سننے کو تیار نہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اجمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ویڈیو اجمیر واقع رام گنج تھانہ حلقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ ایک بھکاری کو پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بھکاری کے ساتھ ایک بچہ بھی ہے اور اس کی بھی پٹائی ہو رہی ہے۔ ان بھکاریوں کو صرف اس لیے پیٹا جا رہا ہے کیونکہ وہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق بھکاری کو پیٹتے ہوئے ایک شخص اس سے کہہ رہا ہے کہ ’’جا ؤپاکستان چلے جاؤ، وہاں ملے گی بھیک۔‘‘

اس ویڈیو کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ واقعہ گزشتہ 21 اگست کا ہے۔ رام گنج کے تھانہ افسر ستیندر نیگی کا کہنا ہے کہ یہ پورا معاملہ اجمیر کے سبھاش نگر کا ہے اور 21 اگست کا بتایا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعہ کے تعلق سے متاثرہ فیملی کی تلاش کی گئی لیکن اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس لیے پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے مار پیٹ کرنے والے للت شرما سمیت 5 لوگوں کو دفعہ 151 کے تحت حراست میں لے کر کورٹ میں پیش کیا ہے۔

اس واقعہ کا ویڈیو حسین حیدری نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا گیا ہے جسے حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی شیئر کیا ہے۔ اویسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’وراٹ ہندوتوادی خود کو وراٹ (عظیم) محسوس کروانے کے لیے کبھی کسی مسلمان فقیر کو مارتا ہے تو کبھی بھیڑ اکٹھا کر کے چوڑی فروخت کرنے والے کو پیٹ دیتا ہے۔ یہ کم ظرفی اور کمتری گوڈسے کی ہندوتوادی سوچ کا نتیجہ ہے۔ اگر سماج اس سوچ کا مقابلہ نہیں کرے گا تو یہ کینسر کی طرح پھیلتی رہے گی۔‘‘

This is in Chandrvardai Nagar, Ajmer, Rajasthan.

"Pakistan jaa," this man says as he slaps a Muslim beggar with his two children. In the video, he kicks on the head of the young boy.

Via @asfreeasjafri https://t.co/lyBgKf1nbe

— Hussain Haidry (@hussainhaidry) August 23, 2021

یہاں قابل ذکر ہے کہ حسین حیدری کے ٹوئٹر ہینڈل سے ہی ایک اور پوسٹ کیا گیا ہے جس میں مسلم بھکاری کی پٹائی کرنے والے للت شرما کے تعلق سے تفصیل پیش کی گئی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ للت شرما کے فیس بک پروفائل سے جو جانکاری ملتی ہے اس کے مطابق وہ راجستھان کے جے پور کا رہنے والا ہے۔ للت شرما کی پروفائل تصویر بھی اس میں موجود ہے جس میں وہ ایک کار کے ساتھ کھڑا نظر آ رہا ہے اور کار پر ’وشو ہندو پریشد‘ لکھا ہوا ہے۔

This man beating up and bullying a Muslim beggar has been identified on Facebook as Lalit Sharma.

Photos via @asfreeasjafri pic.twitter.com/E4WcmV0ace

— Hussain Haidry (@hussainhaidry) August 23, 2021

واضح رہے کہ پیر کے روز اندور کا بھی ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں بھیڑ ایک مسلم چوڑی فروخت کرنے والے کی پٹائی کرتی ہوئی نظر آئی تھی۔ اس معاملے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا تھا کہ وہ اپنا مذہب بدل کر چوڑی فروخت کر رہا تھا، اس لیے تنازع شروع ہوا۔ وہیں اس معاملے میں ظلم کے شکار مسلم چوڑی والے کے خلاف 9 سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکسو ایکٹ کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN