نئی دہلی: بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں دہلی کے وزیر اعلی کے نام کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ ریکھا گپتا دہلی کی وزیر اعلیٰ ہوں گی اور پرویش ورما نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس بات کا قیاس کیا جارہا تھا کہ ریکھا گپتا سی ایم بنیں گی اسی کے ساتھ روہنی کے ایم ایل اے وجیندر گپتا کو دہلی اسمبلی کا اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے 27 سال بعد دہلی میں اقتدار میں واپسی کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 44 سیٹوں پر واضح اکثریت حاصل کی تھی، جس کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا گیا تھا۔ نئے چیف منسٹر کی حلف برداری کی تقریب 20 فروری کو رام لیلا میدان میں طے ہے۔ ( مزید تفصیل بعد میں )