اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہےاسرائیل کے ایران میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں پر حملے، متعدد کمانڈرز اور 6 سائنسدان شہید
•••ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کردیایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری شامل ہیں۔شہید سائنسدانوں میں سید امیر حسین فقیہی، مطّلبی زاده، محمد مہدی تهرانچی اور فریدون عباسی بھی شامل ہیں۔یہ سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ تھے اور انہیں ملک کے اہم ترین ایٹمی ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا۔
••ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے حکم پر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کر دیا گیا
•••اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سرکاری طیارے ’ونگ آف زاین‘ نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھرلی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کی منزل مقصود کا علم نہیں ہے
•••ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر شمخانی اسرائیلی حملے شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ذرائع
نے ایران انٹرنیشنل کو تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں