اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سری لنکا پر لیفٹ کا قبضہ ، صدارتی الیکشن  بائیں بازو کے دسانائیکے نے جیتا، وکرما سنگھے تیسرے نمبر پر

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
239
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری لنکا کے عام انتخابات میں سبکدوش ہونے والے صدر رانیل وکرما سنگھے کو بائیں بازو کے رہنما انورا کمارا دسانا ئیکے کے  ہاتھوں بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دسانائیکے نے شاندار جیت درج کی ہے اور وہ سری لنکا کے اگلے صدر ہوں گے۔ سری لنکا میں 21 ستمبر کو ملک کے 10ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی اور ووٹوں کی گنتی کل شام 5 بجے کے بعد شروع ہوئی۔ صدارتی انتخاب میں 1 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز میں سے تقریباً 75 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نومبر 2019 میں ہونے والے آخری صدارتی انتخابات میں 83 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
سری لنکا کے الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بائیں بازو کے رہنما انورا کمارا دسانائیکے 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتنے کے قریب ہیں۔ سبکدوش ہونے والے صدر رانیل وکرما سنگھے 16 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔  پریماداسا 22 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پریماداسا ایک بار پھر اہم اپوزیشن لیڈر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ واضح ہو کہ 2022 کے معاشی بحران کے بعد سری لنکا میں یہ پہلا الیکشن ہے۔
دسانائیکے نے نیشنل پیپلز پاور (NPP) اتحاد کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا، جس میں ان کی مارکسسٹ جھکاؤ رکھنے والی جناتھا ویمکتھی پریمونا (JVP) پارٹی بھی شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ  2022 کے معاشی بحران کے بعد سری لنکا میں گوتابایا حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی بغاوت ہوئی تھی۔ مظاہرین کولمبو میں راشٹرپتی بھون میں گھس گئے تھے جس کے بعد گوٹا بایا راجا پاکسے کو ملک سے فرار ہونا پڑا۔ اس مشکل وقت میں رانیل وکرما سنگھے نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔
رانیل وکرما سنگھے کے وزیر خارجہ علی صابری نے X پر ایک پوسٹ میں دسانائیکے کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ انھوں نے لکھا، ‘ایک طویل اور تھکا دینے والی مہم کے بعد اب صدارتی انتخابات کے نتائج واضح ہیں۔ میں نے صدر رانیل وکرما سنگھے کے لیے بھرپور مہم چلائی، لیکن سری لنکا کے لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور میں انورا کمارا دسانائیکے کے لیے ان کے مینڈیٹ کا مکمل احترام کرتا ہوں۔ جمہوریت میں عوام کے فیصلے کا احترام کرنا ضروری ہے اور میں اسے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کر رہا ہوں۔ دسانائیکے اور ان کی ٹیم کو ان کی جیت پر دلی مبارکباد۔
دسانائیکے کی این پی پی کو گزشتہ انتخابات میں صرف 3 فیصد ووٹ ملے تھے۔ سری لنکا کا معاشی بحران ڈسانائیکے کے لیے ایک موقع ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے یہ الیکشن ملک کے کرپٹ سیاسی کلچر کو بدلنے کے وعدے کے ساتھ لڑا تھا اور عوام نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگ: Sri Lanka

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran War Secret Briefing
خبریں

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

11 مارچ
Iran Israel Strikes Damage
خبریں

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

11 مارچ
تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،
خبریں

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

11 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

تنقید جرم ,سرکار کا حکم؟ایکس اور انسٹاگرام نے پی ایم مودی پر تنقیدی پوسٹس کو ہٹا دیا ،

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN