اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیت کے  وفد کی سنبھل میں سینئر افسروں  سے ملاقات، متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضے اور وشنو جین کی گرفتاری کا مطالبہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
402
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 25 نومبر: جمعیۃ علماء ہند ک صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر آج جمعیۃ علماء ہند کا ایک مرکزی وفد سنبھل پہنچا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی (ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند) کی سربراہی میں وفد نے مسجد اسامہ محلہ کوٹلہ سنبھل میں بعد نماز عصر جامع مسجد کے ذمہ داران اور عمائدین شہر سے ملاقات کر کے حالیہ پولیس فائرنگ کے واقعات پر گہرے صدمے اور ناراضی کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے ہر ممکن آئینی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پولس افسران بالخصوص ضلع کلکٹر،پولس کپتان اور ایس ڈی ایم سے ملاقات کی اور پولس تشدد پر سخت اعتراض ظاہر کیا او رکہا کہ بے قصوروں کی گرفتاری پر روک لگائی جائے ۔
وفد کو بتایا گیا کہ سنبھل میں جامع مسجد کے سرو ے کے دوران پولس فائرنگ میں چار مسلمانوں کے قتل اور پھر مسلم مرد وعورت کی بے جا گرفتاری نے ملک کے قانونی نظام کو سرمشار کردیا ہے ۔ حیرت ہے کہ غیر مسلم فریق کے وکیل وشنو جین کی قیادت میں اشتعال انگیز نعروں کی وجہ سے پرتشدد حالات پیدا ہوئے ،لیکن اشتعال انگیز نعرہ لگانے والے اور اس کی قیادت کرنےو الے وشنو جین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ، اس کے برعکس جس کمیونٹی کے نوجوانوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا ، اسکے مردو خواتین کو بے دریغ گرفتار کیا جارہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں انصاف کی آنکھوں میں سلائی پھیر دی گئی ہےاورانصاف کرنے والے ہی ظلم و ستم کے طرف دار بن گئے ہیں ۔وفد نے پولس افسران کے سامنے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔متاثرین کے اہل خانہ کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جائےاور اشتعال انگیزی کے ذمہ دار وشنو جین اور قصور وار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جمعیۃعلماء ہند کے وفد نے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ وہ سنبھل کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے اورجس طرح’ بلڈوزر بربریت‘ پر سپریم کورٹ کے ذریعہ قد غن لگائی گئی ، اسی طرح قصور وار پولس افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آئین ا ور قانون کے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماءہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی ، مولانا علاء الدین قاسمی ہاپوڑ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ایڈوکیٹ مرزا عاقب بیگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ شاہد صدر جمعیۃ علماء سنبھل ،مولانا ندیم اختر، مولانا عبدالغفور، ڈاکٹر رئیس، محمد ریحان کے  علاوہ مقامی جمعیۃ علماء کی پوری ٹیم ہمراہ تھی ۔

ٹیگ: ArrestcompensationdemandsJamiatSambhalvictims' familiesVishnu Jain

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

29 جون
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے
خبریں

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

29 جون
بلڈوزر آپریشن
خبریں

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

29 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

حالیہ خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN