کولمبو:(ایجنسی)
معاشی بحران اور سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی کے درمیان سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پکسے مستعفی ہوگئے۔ سری لنکن صدرکےحامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کولمبو میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 78 ہوگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق کولمبو میں جھڑپوں کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرراجاپاکسے کے حامیوں نے صدارتی دفتر کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ صدر راجا پکسے کے دفتر کے سامنے مظاہرین 9 اپریل سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، وہ سری لنکن صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔