دو روز تک لبنان میں حزب اللہ کے جنگوؤں کے زیراستعمال موصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی بمباری کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غرب اردن اور غزہ سے محاذوں اسرائیل کی شمالی محاذ کی طرف نقل وحرکت جاری ہے.العربیہ اور الحدث کے نامہ نگارنے بتایا کہ بالائی الجلیل میں دو گاڑیوں پر کورنیٹ میزائل حملوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب شمالی علاقوں میں اسرائیلی باشندوں کے موبائل فون پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ دوسرے پیغامات میں شہریوں کے موبائل فون میں دراندازی کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج جمعرات کو لبنان میں’دہشت گرد‘ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے چھ مقامات پرکو نشانہ بنایا ہے۔lسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے ٹینک شکن میزائلوں کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔