اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سپریم کورٹ: چارج شیٹ دائر کرتے وقت گرفتاری ہمیشہ ضروری نہیں !

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سپریم کورٹ: چارج شیٹ دائر کرتے وقت گرفتاری ہمیشہ ضروری نہیں !
176
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سپریم کورٹ نے کہا کہ چارج شیٹ دائر کرتے وقت ہر ایک ملزم کو گرفتار کرنا ضروری نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 170کی چارج شیٹ دائر کرتے وقت ہر ملزم کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری افسر پر عائد نہیں ہوتی۔

عدالت نے کہا کہ چارج شیٹ کو ریکارڈ میں لینے کے لیے ایک پہلے سے مطلوبہ رسمی حیثیت کے طور پر کچھ نچلی عدالتوں ملزموں کی گرفتاری پر زور دیتی ہیں۔ ان کی یہ روایت غلط ہے اور ضابطہ فوجداری عمل ( سی آر پی سی ) کی دفعہ 170 کی پالیسی کے برعکس ہے۔

دراصل پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کرتےہوئے کورٹ نے کہاکہ نچلی عدالت کا ماننا ہے کہ جب تک شخص کو حراست میں نہیں لیا جاتا ، تب تک سی آر پی سی کی دفعہ 170 کے تحت چارج شیٹ کو ریکارڈ میں نہیں لیاجائے گا۔

جسٹس سنجے کشن کول اور ہریش کیش رائے کی بنچ نے کہا ، ’دہلی ہائی کورٹ اس نظریہ کو اپنانے والی واحد نہیں ہے ، دیگر ہائی کورٹس نے بھی اس تجویز پر واضح طور پر عمل کیا ہے اور دہلی ہائی کورٹ کے بعض فیصلوں کے مطابق ٹرائل کورٹ چارج شیٹ ماننے سے انکار نہیں کر سکتا کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ سی آر پی ایف کی دفعہ170 میں نظر آنے والا لفظ ’حراست‘ ہے یہ لفظ پولیس یا عدالتی تحویل پر ذکر نہیں کرتاہے ۔ حراست کامطلب ہے کہ صرف چارج شیٹ داخل کرتے وقت جانچ افسر کے ذریعہ عدالت کے سامنے ملزم کی پیشی کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر گرفتاریوں کو باقاعدہ بنایا جاتا ہے تو اس سے کسی شخص کی ساکھ اور عزت نفس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بنچ نے کہا کہ گرفتاری کرنے کی طاقت کےوجود اور اس کے استعمال کے جواز کے درمیان فرق کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ چارج شیٹ داخل کرتے وقت ملزم کو حراست میں لینا لازمی نہیں ہے ۔

بنچ نے کہاکہ تفتیش کے دوران کسی ملزم کو گرفتار کرنے کا موقع تب پیدا ہوتا ہے ، جب حراست میں جانچ لازمی ہو جاتی ہے یا جانچ گواہوں کو متاثر کئے جانے کا امکان ہے یا ملزم فرار ہو سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ اترپردیش سے جڑے ایک معاملے کی سماعت کررہا تھا۔ نچلی عدالت نے چارج شیٹ کو ریکارڈ میں لینے سے پہلے ملزم کو حراست میں لینے کو کہا تھا ، جس کے بعد ملزم کےخلاف گرفتاری نوٹس جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اسی گرفتاری نوٹس کو چیلنج دینے والی سدھارتھ کی اپیل پر یہ حکم جاری کیا کہ چارج شیٹ داخل کرتے وقت ہر ایک ملزم کو گرفتار کرنا لازمی نہیں ہے ۔

بنچ نے کہاکہ اس معاملہ میں اپیل کنندہ (ملزم سدھارتھ ) جانچ میں شامل ہوا تھا۔ جانچ پوری ہوچکی ہے اور ایف آئی آر درج ہونے کے سات سال بعد اسے جانچ میں شامل کیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ کورٹ نے پایا کہ ملزم کے وکیل کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ سمن جاری ہونے پر وہ عدالت کے سامنے پیش ہو جائے گا۔ عدالت نے اپیل کی اجازت دیتے ہوئے کہاکہ ایسی صورت حال میں گرفتار کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔ یہ کہتے ہوئے سپریم کورٹ نے الہ آباد کے حکم کے خلاف داخل ملزم کی اپیل کو قبول کرلیا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship
خبریں

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

25 جون
وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

حالیہ خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN