آسام :
کانگریس کو الوداع کہنے والیں سشمیتادیو نے ٹی ایم سی کا ہاتھ تھام لیا ہے ۔ سشمیتا دیو اکھل بھارتیہ مہیلا کانگریس کے صدرعہدہ پر تھیں اور پیر کو ہی انہوں نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کیا تھا۔ سشمیتا دیو کو ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی اور پارٹی ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ٹی ایم سی میں شامل کیا۔
سشمیتا دیو نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیاتھا۔ سشمیتا دیو کو ٹیم راہل کی رکن سمجھا جاتا تھا۔ وہ آسام سے آتی ہیں۔











