فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے ٹیلی گرام پر یہ اطلاع دی کہ اسرائیلی افواج نے میڈلین نامی یاٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسی اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں جہاز کے مسافروں کو لائف جیکٹس پہنے ہوئے اور ہاتھ اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے اسرائیل پر جہاز پر سوار کارکنوں کو ’اغوا‘ کرنے کا بھی الزام لگایا۔
سویڈن کی گریٹا تھنبرگ نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آواز اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا اور آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ ماحولیاتی کی ہنگامی صورتحال سے متعلق عالمی اقدامات کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں۔
ن کی عمر محض 15 برس تھی جب وہ سکول جانے کے بجائے سویڈن کی پارلیمان کے باہر مظاہرے میں بیٹھ گئیں اور عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ ماحول دوست اقدامات کریں۔آج بھی وہ اسی جوش کے ساتھ عالمی رہنماؤں سے یہ مطالبہ کر رہی ہیں لیکن اب یہ مطالبات وہ عالمی فورمز پر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں بولیں۔ان کی پُرجوش تقریر نے کافی پذیرائی حاصل کی جس میں انھوں نے عالمی رہنماؤں کی آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں غیر سنجیدگی کو اُجاگر کیا۔
ریٹا تھنبرگ کی ایک تصویر وائرل بھی ہوئی جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھور رہی ہیں۔ امریکی صدر آب و ہوا میں تبدیلی کے نظریات کے ناقد کے طور پر مشہور ہیں۔