نئی دہلی:(ایجنسی)
ٹی-20 عالمی کپ کا ساتواں سیزن کل سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ 16 ٹیموں کے درمیان کل 45 مقابلے کھیلے جانے ہیں۔ ٹیم انڈیا اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرے گی۔ ٹیم نے 2007 کے بعد سے ٹورنامنٹ کا خطاب نہیں جیتا ہے۔ ایسے میں وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ کوہلی عالمی کپ کے بعد ٹی-20 ٹیم کی کمان چھوڑ دیں گے۔ ایسے میں وہ بطور کپتان پہلی آئی سی سی ٹرافی بھی جیتنا چاہیں گے، لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم سمیت عالم کپ ٹیم میں شامل 8 کھلاڑیوں کا ٹی-20 انٹرنیشنل کا ریکارڈ بے حد شاندار رہا ہے۔
بابر اعظم نے بطور کھلاڑی ابو ظہبی میں اب تک 11 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے ہیں اور سبھی میں ٹیم کو جیت ملی ہے۔ یعنی وہ اب تک نہیں ہارے ہیں۔ اسی طرح عماد وسیم نے 11، حسن علی نے 9، نائب کپتان شاداب خان نے 8، آصف علی اور فخر زماں نے 6-6، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور محمد نواب نے 3 ٹی-20 مقابلے متحدہ عرب امارات میں جیتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ایک بھی ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلے میں شکست نہیں ملی ہے۔ ان سبھی 8 کھلاڑیوں نے کل 58 ٹی-20 مقابلے کھیلے ہیں۔ ایسے میں اس بار ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے سخت مشقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ حالانکہ ٹی-20 عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کو دیکھیں تو ٹیم انڈیا یکطرفہ طور پر آگے ہے۔ اس نے پاکستان کے خلاف ٹی-20 میں کھیلے گئے پانچوں مقابلے جیتے ہیں۔
وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے بطور کپتان ٹی-20 انٹرنیشنل کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وراٹ کوہلی تجربے کے معاملے میں آگے ہیں۔
پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ میں اترنے والی 15 رکنی ٹیم کی بات کی جائے تو شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں سب سے سینئر کھلاڑی ہیں۔ شعیب ملک کو آخری الیون میں زخمی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بات کریں تو محمد حفیظ نے متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ 27 ٹی-20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں۔ 14 جیتے ہیں، جبکہ 11 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں شعیب ملک کی بات کریں تو انہوں نے 26 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے ہیں اور 17 جیتے ہیں۔ 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا نے اب تک ابوظہبی میں ایک بھی ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلہ نہیں کھیلا ہے۔
وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے بطور کپتان ٹی-20 انٹرنیشنل کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وراٹ کوہلی تجربے کے معاملے میں آگے ہیں۔ کوہلی نے اب تک 45 میچوں میں ٹیم انڈیا کی طرف سے قیادت کی ہے۔ 27 میں انہیں جیت ملی ہے، 14 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں دوسری طرف بابر اعظم کی بات کریں تو انہوں نے 28 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ میں کپتانی کی ہے۔ 15 جیتے ہیں جبکہ 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔