نئی دہلی:(ایجنسی)
افغانستان میں طالبان نے بدھ کے روز کم سے کم دو قونصل خانہ میں داخل ہوئے اور وہاں دستاویزات کی تلاشی لی۔ اس دوران وہ یہاں پارک کی گئی کاریں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ تنظیم ان وعدوں کے خلاف کام کر رہا ہے جو اس کی قیادت دنیا سے کہہ رہے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ طالبان کے ممبران نے قندھار اور ہیرات کےبند پڑے انڈین قونصل خانہ میں ’توڑ پھوڑ‘ کی۔ انہوں نے دستاویزات کی تلاشی لی اور دونوں قونصل خانوں میں پارک کی گئی کاروں کو لے گئے۔ ایک سینئر افسر نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ ہمیں اس کی امید تھی۔ انہوں نے تلاشی والے مقام پر توڑ پھوڑ کی، دستاویزات کی جانچ کی اور دونوں قونصل خانوں میں پارک کی گئی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
اس’ ‘چھاپے‘ سے چند روز قبل طالبان نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بھارت کابل میں سفارت خانہ خالی کرے۔ ذرائع کے مطابق اس نے اس سلسلے میں بھارت کو پیغام بھی بھیجا تھا۔ ہندوستانی سفارت کاروں کے قیام کی درخواستیں سیدھےطور پر نہیں کی گئی تھی، بلکہ رابطہ عامہ کے ذریعہ کی گئی تھی۔









